• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطینی اتھارٹی کی "انٹرپول” میں شمولیت رکوانے کے لیے اسرائیل مُتحرّک

اتوار 24-09-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala8685
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکومت وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے براہ راست احکامات کی بنیاد پر فلسطینی اتھارٹی کی انٹرپول تنظیم میں شمولیت روکنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ توقع ہے کہ رواں ہفتے بیجنگ میں منعقد ہونے والی انٹرپول کی جنرل کانفرنس کے دوران اسرائیلی کوششوں کا نتیجہ سامنے آ جائے گا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایک اسرائیلی ذریعے نے اسرائیلی میڈیا کو بتایا کہ "وزارت خارجہ کے نزدیک انٹرپول کا فلسطینیوں کو قبول کر لینا خطرناک پیش رفت ہو گی۔ اس سے فلسطینی ریاست کے قیام کے سلسلے میں فلسطینیوں کی کوششوں کو بہت مضبوطی حاصل ہو گی اور فلسطینیوں کی جانب سے انٹرپول کے پلیٹ فارم کو اسرائیل کو نقصان پہنچانے کے لیے استعمال کرنے کا قوی امکان ہو گا۔

ذریعے نے مزید بتایا کہ انٹرپول میں شمولیت کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ مطلوب افراد کے حوالے کیے جانے اور دیگر قانونی معاملات کے حوالے سے مطالبہ کرنے کی پوزیشن میں آیا جائے۔

انٹرپول تنظیم میں شمولیت کے واسطے فلسطینی اتھارٹی کو رائے شماری کے دوران دو تہائی حمایت کی ضرورت ہے۔ اسرائیل اس وقت تنظیم میں شمولیت کے لیے مطلوبہ معیار کو سخت بنانے کے لیے کام کر رہا ہے تا کہ فلسطینیوں کا انٹرپول میں شامل ہونا دشوار بنایا جا سکے۔ علاوہ ازیں اسرائیل اُس رائے شماری کو ملتوی کرانے کے لیے بھی کوشاں ہے جو فلسطینی درخواست پر منعقد کی جانی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieفلسطینی اتھارٹی کی انٹرپول میں شمولیت رکوانے کے لیے اسرائیل مُتحرّک
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.