• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

مغربی کنارے میں بستیوں کی "اندھا دھند” توسیع پر امریکی انتباہ

ہفتہ 01-04-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala6624
0
SHARES
3
VIEWS

واشنگٹن – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے جمعے کے روز خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے آبادکاروں کی بستیوں کی "بے سوچے سمجھے” توسیع امن کی راہ میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔ تاہم اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک نئی بستی کے قیام کی منظوری کے فیصلے کو براہ راست تنقید کا نشانہ نہیں بنایا گیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق وہائٹ ہاؤس میں ایک ذمّے دار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ "صدر ٹرمپ نے اعلانیہ طور پر اور نجی محفلوں میں بھی صہیونی بستیوں کے حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے”۔ انہوں نے مزید کہا کہ "اگر بستیوں کا وجود بذات خود امن کی راہ میں رکاوٹ نہیں تو بھی اس کی اندھا دھند توسیع امن کے عمل کو آگے لے جانے میں مددگار نہیں ہو گی.”

رواں سال فروری میں وہائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کا استقبال کرنے سے چند روز قبل ٹرمپ نے کہا تھا کہ ان کے نزدیک بستیوں کی توسیع "امن کے لیے کوئی اچھا” امر نہیں ہے۔

امریکی ذمے دار نے دوسری جانب واضح کیا کہ امریکی اور اسرائیلی اہل کاروں کے درمیان گزشتہ چند ہفتوں کے دوران بات چیت میں فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان "حقیقی امن کے مواقع آگے بڑھانے کے لیے عام فضا بہتر بنانے” کے طریقہ کار پر توجہ مرکوز رہی اور اس سلسلے میں بستیوں کا معاملہ بھی سنجیدہ اور تعمیری انداز میں زیرِ بحث آیا۔

مذکورہ ذریعے نے یہ بھی بتایا کہ اسرائیلی حکومت نے واضح طور پر اعلان کیا کہ مستقبل میں وہ جس پالیسی پر عمل پیرا ہو گی اس میں ٹرمپ کے موقف کو توجہ حاصل رہے گی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.