(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) امریکا نے اسرائیل کے ساتھ کیے گئے دفاعی معاہدے کے تحت جنگی مقاصد کے لیے استعمال ہونے والے F-35 بمبار طیارے صہیونی فضائیہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ طیارے آج اسرائیل کو سپرد کر دیے جائیں گے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایف 35 طیاروں کی اسرائیل حوالگی سے قبل امریکی ریاست ٹینسی میں بورٹ فورٹ میں ایک شاندار تقریب منعقدہ کی جائے گی، جس کے بعد طیاروں کی اسرائیل کو حوالگی کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے معاہدے کے تحت خریدے گئے تمام طیارے رواں سال کے آخر تک تل ابیب پہنچیں گے۔رپورٹ کے مطابق بورڈ فورٹ میں منعقدہ تقریب میں طیارہ ساز کمپنی لاکھیڈ مارٹن کے عہدیدار، امریکی محکمہ دفاع کے حکام اور اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین اور دیگر حکام بھی موجود ہوں گے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا سے خریدہ کردہ جنگی طیاروں ’’ایف 35‘‘ کو اسرائیل نے مقامی سطح پر ’’ادیر‘‘ کا نام دیا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ امریکا میں یہ جدید طیاروں کی پانچویں نسل ہے۔