• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

بیت المقدس میں 800 نئے گھر تعمیر کرنے کا اسرائیلی فیصلہ

جمعہ 07-07-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala7737
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی حکومت نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں قائم صہیونی کالونیوں میں مزید800 مکانات کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بیت المقدس کی اسرائیلی بلدیہ ہاؤسنگ اینڈ پلاننگ کمیٹی کے سامنے بیت المقدس کی صہیونی کالونیوں بسغات زئیو، النبی یعقوب، راموت، اور گیلومیں 800 نئے مکانات کی تعمیر کی تجویز پیش کی جائے گی جب کہ مشرقی بیت المقدس میں صہیونی کالونیوں سے باہر عرب السواحرہ، راس العامود، شرفات ،شعفاط اور الطور کے مقامات پر 114 مکانات کی تعمیر کا منصوبہ زیرغور ہے۔

یہ تعمیراتی تجاویز بیت المقدس کی دیگر کالونیوں کے بارے میں پیش کی جائیں گی تاہم ان میں مکانات کی تعداد کےحوالے سے تجاویز زیرغور ہیں۔

بیت المقدس کی اسرائیلی بلدیہ کے میئر نیر برکات نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بیت المقدس میں تعمیرات ضروری اور اہم ہیں۔ ہم پوری قوت سے بیت المقدس میں تعمیرات جاری رکھیں گے تاکہ مستقبل میں القدس میں  زیادہ سے زیادہ تعداد میں صہیونیوں کو القدس میں آباد کیا جاسکے۔ بیت المقدس میں صہیونیوں کی تعداد میں اضافہ القدس کو تقویت دے گا اور اس سے اسرائیلی ریاست مضبوط ہوگی۔

دو روز قبل اسرائیلی بلدیہ کے نائب میئر مائر ترجمان نے ایک بیان میں انکشاف کیا تھا کہ وزیراعظم نیتن یاھو نے بیت المقدس میں مزید چھ ہزار مکانات تعمیر کرنے کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد اب مرحلہ وار ان مکانات کی تعمیر پر کام شروع کیا جائے گا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieبیت المقدس میں 800 نئے گھر تعمیر کرنے کا اسرائیلی فیصلہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.