• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 17 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل کا اجتماعی انتقام،قباطیہ کے 600 شہریوں کے ’ورک پرمٹ‘ منسوخ کردیے گئے

پیر 08-02-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0258
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل نے فلسطینی شہریوں کے خلاف اپنی انتقامی پالیسی کوآگے بڑھانتے ہوئے غرب اردن کے جنین شہر کے قباطیہ قصبے سے تعلق رکھنے والے 600 شہریوں کے ’ورک پرمٹ‘ اور کاروباری اجازت نامے منسوخ شہریوں کو اجتماعی سزا دینے کی ظالمانہ مثالم رقم کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق قباطیہ کے سیکڑوں شہریوں کو یہ سزا شہر کے قصبے کے تین فلسطینی مزاحمت کاروں کے بیت المقدس میں یہودی فوجیوں پر حملوں کی پاداش میں دی ہے۔

صہیونی حکام کی جانب سے قباطیہ قصبے کا تین روز سے محاصرہ ختم کرتے ہی اعلان کیا ہے کہ قصبے میں رہنے والے چھ سو شہریوں کے دوسرے علاقوں میں کاوربار اور کام کاج کے لیے جاری کردہ پرمٹ منسوخ کردیے ہیں۔

جنین کے ایوان صنعت وتجارت کے چیئرمین ھشام مساد نے کہا کہ صہیونی حکام نے انہیں بتایا ہے کہ قباطیہ کے رہنے والوں کو فلسطین کے سنہ 1948 ء کے مقبوضہ علاقوں میں کام کاج کے لیے اجازت نامے نہیں دیے جائیں گے۔ جن شہریوں کو اجازت نامے دیے گئے تھے ان سے پرمٹ منسوخ کردیے گئے ہیں۔

مساد نے بتایا کہ صہیونی کا کہنا ہے کہ انہوں نے مجموعی طورپر 600 فلسطینیوں کے ورک پرمٹ منسوخ کردیے ہیں جس کے بعد وہ سنہ 1948 ء کے علاقوں میں نہ تو کام کاج کے لیے جا سکیں گے اور نہ ہی انہیں وہاں کاروبار کی اجازت ہوگی۔

قبل ازیں قباطیہ کے ٹیکسی ڈرائیوروں اور کاروباری شخصیات نے بتایا تھا کہ انہیں وجہ بتائے بنا سنہ 1948 ء کے مقبوضہ علاقوں میں داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا۔

مقامی تاجروں نے بتایا کہ وہ معمول کے مطابق اپنے کاروباری کاموں کے لیے دوسرے شہروں میں جانے لگے تو اسرائیلی فوجیوں کی قائم کردہ چیک پوسٹوں پر ان کے اجازت نامے ان سے لے کر پھاڑ ڈالے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.