• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 17 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی عقوبت خانوں میں 450 کم سن فلسطینی بچے پابند سلاسل

پیر 08-02-2016
in فلسطین
0
0Pala0260
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی محکمہ امور اسیران کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی زندانوں میں دیگر ہزاروں فلسطینیوں کے ہمراہ 450 بچے بھی پابند سلاسل ہیں جن میں 270 کم سن نونہال بھی شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حراست میں لیے گئے بچے ’’الشارون، مجد اور عوفر‘‘ میں پابند سلاسل ہیں جب کہ بعض کو کئی ہفتوں سے عتصیون اورحوارہ نامی تفتیشی مرکز میں رکھا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 18 سال سے کم عمر کے نو فلسطینی بچوں کو بغیر کسی الزام کے انتظامی قید میں رکھا گیا ہے۔ جیلوں میں قید 95 فی صد بچوں کو دوران تفتیش ہولناک جسمانی، ذہنی اور نفسیاتی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سنہ 2015 ء کے بعد ایک سال کے دوران 2500 فلسطینی بچوں کو حراست میں لیا گیا۔ ان میں سے بیشتر کو بھاری جرمانوں کی وصولی کے بعد رہا کیا گیا۔ عوفر جیل میں قید فلسطینی بچوں کو پچھلے ماہ جنوری میں 90 ہزار شیکل یعنی 23 ہزار امریکی ڈالر کے مساوی جرمانہ کیے گئے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاسرائیلی عقوبت خانوں میں 450 کم سن فلسطینی بچے پابند سلاسل
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.