• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

6 ماہ کی بندش کے بعد اُردن میں اسرائیلی سفارت خانہ دوبارہ کھل گیا

بدھ 31-01-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala10039
0
SHARES
1
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات)   اسرائیلی وزارت خارجہ نے منگل کے روز اردن کے دارالحکومت عمّان میں اپنا سفارت خانہ بتدریج دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیلی سفارت خانہ تقریبا 6 ماہ قبل دونوں ملکوں کے درمیان ایک سیاسی اختلاف کے پس منظر میں بند کر دیا گیا تھا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان امانوئل نخشون نے ایک مختصر بیان میں اردن میں اسرائیلی سفارت خانے کے دوبارہ کھولے جانے کی تصدیق کی ہے۔

اس سے قبل جولائی 2017 میں اسرائیلی سفارت خانے کے ایک اسرائیلی محافظ کی فائرنگ سے دو اردنی شہریوں کی ہلاکت کے نتیجے میں جنم لینے والی کشیدگی پر سفارت خانہ بند کر دیا گیا تھا۔

رواں برس 20 جنوری کو اس سلسلے میں اردن اسرائیل تصفیے کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق اسرائیل کو دونوں مقتول اردنی شہریوں کے اہل خانہ کو زر تلافی کی ادائیگی کرنا تھی اور ساتھ ہی اسرائیلی سکیورٹی گارڈ کے خلاف قانونی اقدامات کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔

ادھر اسرائیلی ریڈیو نے منگل کی صبح بتایا کہ سفارت خانے کے ملازمین اپنے کام پر لوٹ آئے ہیں تاہم ابھی تک نیا سفیر موجود نہیں ہے۔

اردن نے عمان میں متعین اسرائیلی خاتون سفیر عنات شلائن کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا جو جولائی 2016 سے اسرائیل میں ہیں۔ بعد ازاں اسرائیلی وزارت خارجہ نے چند روز قبل اردن میں سفیر کے منصب کی خالی اسامی کا اشتہار جاری کیا تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.