• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

صیہونی کالونیوں پر اختلافات، نیتن یاھو۔ٹرمپ ملاقات 5 مارچ کو ہوگی

ہفتہ 17-02-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala10209
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ غرب اردن کی صیہونی کالونیوں کے اسرائیل سے الحاق کے حوالے سے امریکی حکومت کے ساتھ پائے جانے والے اختلافات دور کرنے کے لیے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو آئندہ ماہ مارچ میں واشنگٹن میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ کی رپورٹ میں وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو آئندہ ماہ پانچ مارچ کو امریکا کا دورہ کریں گے جہاں ان کی ملاقات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہوگی۔

عبرانی اخبار کی ویب سائیٹ کی خبر کے مطابق وائیٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں نیتن یاھو غرب اردن کی صیہونی کالونیوں کے اسرائیل سے باضابطہ الحاق کےحوالے سے پائے جانے والے اختلافات دور کرنے کی کوشش کریں گے۔

عبرانی اخبار کے مطابق صیہونی حکومت امریکا کے ساتھ صیہونی کالونیوں کے حوالے سے پائے جانے والے اختلافات ختم کرکے دونوں ملکوں کےدرمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے تاکہ بیت المقدس کی طرح مقبوضہ مغربی کنارے کو بھی صیہونی ریاست میں شامل کیا جاسکے۔

حال ہی میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو نے دعویٰ کیا تھاکہ انہوں نے غرب اردن کی صیہونی کالونیوں کے الحاق کے حوالے سے امریکا سے متعدد بار مشورہ کیا ہے تاہم امریکی حکومت کے ترجامن جوش ارنیسٹ کاکہنا ہے کہ غرب اردن کی صیہونی کالونیوں کے الحاق کے حوالے سے امریکا اور اسرائیل کے درمیان کسی قسم کی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔

عبرانی اخبار کی طرف سے ٹرمپ سے ملاقات کے حوالے سے خبر پر سرکاری سطح پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔ نیتن یاھو کے دفتر سے اس خبر کی تصدیق نہیں کی گئی تاہم بہ ظاہرلگتا ہے کہ اسرائیل موجودہ امریکی صدر کی موجودگی میں اپنے بہت سے مطالبات منوانے کے لیے پوری تند دہی سے کوشش کرتی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصیہونی کالونیوں پر اختلافات، نیتن یاھو۔ٹرمپ ملاقات 5 مارچ کو ہوگی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.