• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

بیت المقدس میں صہیونیوں کے لیے 4 ہزار مکانات کا منصوبہ

جمعرات 07-09-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala6514
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ نیشنل کونسل برائے پلاننگ وتعمیرات نے منگل کے روز مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونیوں کو بسانے کے لئے چار ہزار نئے رہائشی مکانات تعمیر کرنے کی منظوری دی ہے۔ یہ مکانات مشرقی بیت المقدس میں ’المحیہ‘ کے مقام پر تعمیر کیے جائیں گے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی اخبار ’ہارٹز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بیت المقدس میں اراضی کی قلت کے باعث المحیہ کے مقام پر آباد کاری کو لازمی قرار دیا ہے۔

عبرانی اخبار کے مطابق ماحولیاتی تحفظ کے لیے سرگرم تنظیموں نے المحیہ کے مقام پر تعمیرات کے منصوبے کی مخالفت کی ہے۔ ماحولیاتی اداروں کا کہنا ہے کہ المحیہ میں قدرتی چشمیں اور قدرتی مقامات موجود ہیں۔ ان میں تعمیرات سے شہر قدرتی گراں قیمت اثاثے سے محروم ہو جائے گا۔

‘ہارٹز‘ کے مطابق منصوبے کے تحت چار ہزار مکانات کے لیے 600 ہیکٹر اراضی مختص کی گئی ہے۔

فلسطینی تجزیہ نگار اور صہیونی آباد کاری کےامور کے ماہر خلیل تفجکی کا کہنا ہے کہ اسرائیل القدس کو اپنے دارالحکومت کے طور پر ڈیل کررہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ صہیونی ریاست القدس میں جنگی بنیادوں پر تعمیرات جاری رکھے ہوئے ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے مشرقی بیت المقدس پر سنہ 1967ء کی جنگ میں قبضہ کیا تھا۔ سنہ 1980ء میں قابض صہیونی ریاست نے القدس کو اسرائیل کا ابدی دارالحکومت قرار دیا۔ عالمی برادری مشرقی بیت المقدس پر اسرائیل کے قبضے کو ناجائز قرار دیتی ہے۔

بیت المقدس پر غاصبانہ قبضے کے بعد بڑے پیمانے پر صہیونیوں کو آباد کیا گیا ہے۔ شہر میں آبادی کا توازن بگاڑنے کے لیے اب تک 2 لاکھ یہودی بیرون ملک سے لا کر آباد کیے گئے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieبیت المقدس میں صہیونیوں کے لیے 4 ہزار مکانات کا منصوبہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.