مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عبرانی اخبار ’معاریو‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ صیہونی فوج کے 33 سابق فوجی افسران نے سیاسی جماعت ’لیبر پارٹی‘ میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق لیبر پارٹی میں شامل ہونے والے سابق فوجی افسران میں فضائیہ کے سابق چیف بریگیڈئیر ریٹائرڈ آساؤ اجمن، شمالی غزہ کے کمانڈر جنرل الیک رون اور دیگر فوجی عہدیدار شامل ہیں۔خیال رہے کہ لیبر پارٹی اسرائیل کی بائیں بازو کی سب سے بڑی سیکولر سیاسی جماعت ہے اور ماضی میں سب سے زیادہ اقتدار پرفائز رہی ہے۔
سنہ 2006ء میں ایہود اولمرٹ کی قیادت میں لیبر پارٹی نے کنیسٹ کے انتخابات میں حصہ لیا اور سات نشستیں جیتی تھیں۔ اس وقت لیبر پارٹی کے بعض رہنما جن میں شمعون پیریز اور دیگر شامل تھے جنہوں نے مجرم صیہونی ارئیل شیرون کی قیادت میں ’کدیما‘ پارٹی تشکیل دی تھی۔
سنہ 2015ء میں ہونے والے انتخابات میں صیہونیت کیمپ نے انتخابات میں حصہ لیا۔ اس اتحاد میں لیبر پارٹی، وسط پارٹی اور دیگر نے صرف 24 سیٹیں حاصل کی تھیں جب کہ ان کے مقابلے میں بنجمن نیتن یاھو نے 30 نشستیں جیتی تھیں۔
