• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

23 اسرائیلی فوجیوں کا 14 سالہ بچے کی گرفتاری پر ایردوآن کا تبصرہ

منگل 12-12-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala9487
0
SHARES
0
VIEWS

استنبول (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) ترکی کے صدر طیب ایردوآن نے 23 مسلح اسرائیلی فوجیوں کا مل کر ایک چودہ سالہ نہتے فلسطینی بچے کو وحشیانہ انداز میں گرفتار کرنے کے واقعے کو وحشت وبربریت کی انتہا قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کی اس سے بڑی مثال اور کیا ہوسکتی ہے کہ دو درجن مسلح اسرائیلی فوجی مل کر ایک چودہ سالہ نہتے فلسطینی بچے کو نہایت وحشیانہ انداز میں گرفتار کرتے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دو روز قبل مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے احتجاجی مظاہرے کے دوران 23اسرائیلی فوجیوں نے ایک چودہ سالہ فلسطینی بچے فوزی الجنیدی کو ایسے گرفتار کیا جیسے وہ کوئی انتہائی خطرناک عالمی دہشت گرد ہو۔

فلسطینی بچے کی گرفتاری کی اس وحشیانہ کارروائی کو خفیہ کیمروں نے محفوظ کرلیا جسے کے بعد اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا گیا ہے۔ تصویر میں گرفتار فلسطینی بچے کی آنکھوں پر پٹی باندھ رکھی ہے اور اس کے ہاتھ پشت پر باندھے گئے ہیں۔ اس کے اطراف میں 23 اسرائیلی فوجی کھڑے ہیں اور وہ الجنیدی کی گرفتاری کو اپنا بہت بڑا کارنامہ قرار دیتے ہیں۔

وسطی ترکی میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوآن نے کہاکہ ان درندوں کو دیکھیں جو مسلح اور دو درجن ہیں اور ایک چودہ سالہ فلسطینی بچے کو گھیسٹ کر یہ ثابت کررہے ہیں کہ صیہونی ریاست میں جنگل کا قانون ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایک قابض اور دہشت گرد ریاست ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.