استنبول میں ترک خبر رساں ادارے’اناطولیہ‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی قیادت میں قائم موجودہ اسرائیلی حکومت آزاد فلسطینی ریاست کے قیام میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی۔
مصطفیٰ البرغوثی کا کہنا تھا کہ صیہونی ریاست کے خطرناک اور تباہ کن حربوں کے مقابلے کے لیے فلسطینی قوم کو فعال اور طاقت ور اتحاد قائم کرنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ عملا غراردن کا ’سیکٹر A‘ اب ختم ہوچکا ہے کیونکہ فلسطینی علاقوں میں صیہونی ریاست کی عملد اری نے فلسطینی اتھارٹی کی عملا معطل کردیا ہے۔ غرب اردن میں قائم کی گئی صیہونی کالونیوں کے نتیجے میں غرب اردن کا علاقہ 225 چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں بٹ چکا ہے۔ رہی سہی کسر صیہونی ریاست کی طرف مغربی کنارے میں قائم کی نسلی دیوار نے نکال دی ہے۔
