• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطین میں غیرقانونی یہودی آباد کاری،2016ء میں سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے

منگل 27-12-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala5468
0
SHARES
2
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کےشہروں میں صہیونی ریاست کی توسیع پسندانہ پالیسیوں کے تحت غیرقانونی یہودی آباد کاری کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق رواں سال کے دوران مقبوضہ بیت المقدس اور مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں میں بڑے پیمانے پر یہودی آبادکاری کا سلسلہ جاری رہا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے عبرانی اخبار’ہارٹز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ 2016ء میں بیت المقدس اور دوسرے فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاری کے منصوبوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق کئی نئے منصوبے منظور کیے گئے اور پہلے سے منظور کی گئی تعمیراتی اسکیموں پر کام تیز کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق سنہ 2014ء میں 775 اور سنہ 2015ء میں بیت المقدس میں 395 مکانات کی تعمیر کی منظوری دی گئی تھی جب کہ رواں سال کے دوران 1506 مکانات کی تعمیر کی منظوری دی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2014ء اور 2015ء کے درمیانی عرصے میں نسبتا کم رفتار میں یہودی آباد کاری کا سلسلہ جاری رکھا گیا۔ بیت المقدس میں بلدیہ کے حکام نے الزام عائد کیا تھا کہ وزیراعظم کے دفتر کے اہلکار حساس سفارتی تنازع کے باعث آباد کاری کے منصوبوں کو روک رہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کل بدھ کو اسرائیلی حکومت بیت المقدس میں 618 نئے مکانات کی تعمیر کی منظوری دے گی۔

ان میں سے بسغات زئیو میں 140، رامات شلومو میں 262 اور راموت کالونی میں 216 مکانات کی تعمیر کی منظوری دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieفلسطین میں غیرقانونی یہودی آباد کاری،2016ء میں سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.