مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی اخبارات کے مطابق صہیونی فضائی صنعت نے ’ایشیائی‘ ممالک میں پھیلے اپنے مرکزی گاہکوں کو بیس کروڑ ڈالر کی دوربینیں فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی اخبار’یسرائیل ھیوم‘ کے مطابق اسرائیل کی فضائی مصنوعات تیار کرنے والی ’الٹا‘ کمپنی نے دوربینیں فروخت کرنے کا نیا معاہدہ کیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت کمپنی ایشائی ممالک میں اپنے مرکزی گاہک کو دوربیںیں فروخت کرے گا۔کمپنی کے ڈائریکٹر یوسی فائز نے کہا کہ یہ ڈٰیل اس بات کا ثبوت ہے کہ ایشیائی گاہک اسرائیلی مصنوعات، ان کے معیار اور کارکردگی پر بھرپور اعتبار کرتے ہیں۔ یہ انتہائی اہمیت کی حامل ڈیل ہے اور ہم اس پر بجا طور پرفخر کرتے ہیں۔