پیرس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اقوام متحدہ کی تنظیم برائے تعلیم، سائنس اور ثقافت (UNESCO) کے ایگزیکیٹو بورڈ نے باضابطہ طور پر 201 ویں سیشن کے دوران مقبوضہ فلسطین اور مقبوضہ عرب علاقوں میں تعلیمی اور ثقافتی اداروں کے حوالے سے منظور کی جانیوالی قراردادوں کو باضابطہ طور پر توثیق کر دی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یونیسکو میں اسرائیل کی جانب سے بیت المقدس پر قبضے بالخصوص اندرون بیت المقدس میں غیر قانونی سرگرمیوں کے حوالے سے قرارداد پیش کی گئی تھی جس کے حق میں 22 ممالک نے ووٹ دیا تھا جبکہ 10 ممالک نے اس قرارداد کی مخالفت میں ووٹ دیا تھا۔یونیسکو کے ایگزیکیٹو بورڈ نے اسرائیلی حکام کی جانب سے بیت المقدس میں کھدائیاں اور غیر قانونی تعمیراتی منصوبوں پر افسوس کا اظہار کیا۔ بورڈ نے اسرائیل کی جانب سے یونیسکو کے منتخب شدہ نمائندے کی بیت المقدس میں Â تعیناتی سے انکار کی مذمت کی۔
