• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

’یونیسکو‘ قرارداد پر نیتن یاھو نے ’یو این‘ کی امداد کم کر دی

جمعرات 04-05-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala7048
0
SHARES
1
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکومت نے اقوام متحدہ کے ثقافتی ادارے‘یونیسکو‘ کی جانب سے بیت المقدس میں صہیونی سرگرمیوں کو ’باطل‘ قرار دیے جانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے اور ساتھ ہی اقوام متحدہ کے خلاف انتقامی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے وزیر خارجہ کو حکم دیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کو دی جانے والی ایک ملین ڈالر کی امداد روک دے۔

’یونیسکو‘ کی قرارداد پر اپنے رد عمل میں نیتن یاھو نے کہا کہ ’یو این‘ کے ذیلی دارے نے بیت المقدس میں یہودیوں کے وجود کا انکار کرکے ایک اور گھٹیا حرکت کی ہے۔ یہودی تین ہزار سال سے القدس کے مالک و مختار ہیں۔ یہود اور بیت المقدس کے باہمی رابط کو باطل قرار دینا کسی صورت میں قابل قبول نہیں۔ میں نے وزارت خارجہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ’یو این‘ کو دی گئی امداد واپس لے اور مزید رقوم جاری نہ کرے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل ’یونیسکو‘ نے دو تہائی اکثریت سے ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں پرانے بیت المقدس میں اسرائیل کی تمام تر سرگرمیوں کو غیر آئینی اور باطل قرار دیا تھا۔ قرارداد میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ بیت المقدس میں اسرائیلی کی جاری کھدائیوں کی روک تھام کے لیے عالمی معائنہ کار بیت المقدس بھیجے۔ یونیسکو کے اس تاریخی فیصلے پر صہیونی حکومت سیخ پا ہے۔

’یونیسکو‘ کا کہنا ہے کہ بیت المقدس کا نقشہ تبدیل کرنے کے لیے اسرائیل جو کچھ بھی کر رہا ہے وہ باطل اور غیر قانونی ہے۔ اسرائیل کے تمام اقدامات کو ہر صورت میں بند ہونا چاہیے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.