• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

کیا صیہونی ریاست ’عظیم تر القدس‘ کی طرف گامزن ہے؟

جمعہ 27-10-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala9037
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی اخبار ہارٹز‘ نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ حکومت بیت المقدس سے باہر واقع دو بڑی صیہونی کالونیوں ’غوش عتصیون‘ اور معالیہ ادومیم کو القدس میں شامل کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی اخبار کی ویب سائیٹ پر پوسٹ ایک خبر میں کہا گیا ہے کہ  کابینہ کی قانون سازی سے متعلق امور کی نگراں کمیٹی آئندہ اتوار کو ایک نئے مسودہ قانون پر رائے شماری کرے گی۔ اس قانون کے تحت غوش عتصیون اور معالیہ ادومیم دو بڑی یہودی کالونیوں کو القدس میں ضم کرنے پر رائے لی جائے گی۔

ویب سائیٹ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حکمراں جماعت ’لیکوڈ‘ کے رکن یواف کیش اور ٹرانسپورٹ و انٹیلی جنس کے وزیر یسرائیل کاٹز نے مشترکہ طور پر یہ نیا مسود قانون تیار کیا ہے۔ یہ دونوں شخصیات غوش عتصیون، معالیہ ادومیم، افرات، بیتار علیت اور گیوات زئیو کو القدس میں شامل کرنے کی مہم چلا رہی ہیں۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ کابینہ میں شامل کئی وزراء بڑی صیہونی کالونیوں کو القدس میں ضم کرکے ’عظیم تر یروشلم‘ کے منصوبے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ یوں وہ گرین لائن سے باہر واقع کالونیوں کو بھی القدس میں شامل کرکے اپنے اس مذموم منصوبے پرعمل پیرا ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ مسودہ قانون کی منظوری کے زیادہ امکانات ہیں کیونکہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد بھی اس اسکیم کا حامی ہے۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی اتھارٹی اسرائیل کے اس منصوبے کی پرزور مخالفت کرے گی کیونکہ القدس سے باہر کی صیہونی بستیوں کی القدس میں ضم کرنے کی کوشش غرب اردن کو بیت المقدس میں ضم کرنے کی راہ ہموار کرے گی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.