• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

کنیسٹ نے تفتیش کاروں کو قیدیوں پر ہولناک تشدد کی اجازت دے دی

بدھ 23-11-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala5113
0
SHARES
4
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی پارلیمنٹ کے انتہا پسند ارکان پارلیمان نے ایک نئے متنازع قانون کی منظوری دی ہے جس کے تحت فوج ، پولیس اور خفیہ اداروں کے تفتیش کاروں کو زیرحراست فلسطینیوں پر تشدد کے وحشیانہ طریقے استعمال کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی پارلیمنٹ میں گذشتہ روز ایک متنازع قانون کی منظوری دی گئی۔ قیدیوں پر تشدد کے  حق میں پیش کردہ قانون کی حمایت میں 46 جب کہ مخالفت میں 15 ووٹ آئے۔ اس قانون کے تحت اسرائیلی پولیس اور خفیہ ادارے’شاباک‘ کے درندہ صفت تفتیش کاروں کو معصوم فلسطینیوں پر تشدد کے وحشیانہ حربے استعمال کرنے کی کھلی چھوٹ دی گئی ہے۔

اس قانون کے تحت سیکیورٹی اداروں کو زیر تفتیش فلسطینیوں کی تصاویر اور آواز کو ریکاڈ کرانے اور فلسطینیوں پر عائد الزامات کی توثیق کی بھی چھوٹ دی گئی ہے۔ کسی بھی فلسطینی کو بغیر کسی الزام کے صہیونی تفتیش کار غیرمعینہ مدت تک اور وحشیانہ طریقوں سے تشدد کا نشانہ بنا سکیں گے۔

دوسری جانب فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے قیدیوں پر تشدد کی چھوٹ دیے جانے کے صہیونی پارلیمنٹ کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ نہتے فلسطینیوں پر ہولناک تشدد پہلے ہی سے جاری ہے۔ اب پارلیمنٹ بھی فلسطینی قیدیوں پرتشدد کے سنگین جرم میں شامل ہوگئی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.