• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

کسی قیدی سے ملاقات کی تو پارلیمانی تحفظ ختم:کنیسٹ کا نیا فرمان

جمعرات 22-12-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala5415
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی شہریوں سے نسل پرستانہ سلوک کے حوالےسے اسرائیلی حکومت اور پارلیمنٹ دونوں پیش پیش ہیں۔ گذشتہ روز اسرائیلی پارلیمنٹ نےعرب کمیونٹی کے منتخب ارکان پر ایک نئی پابندی عائد کی ہے جس کے تحت وہ جیلوں میں قید فلسطینی اسیران سے ملاقات نہیں کرسکیں گے۔ دوسری طرف عرب ارکان کنیسٹ نے فلسطینی اسیران سے ملاقات پر پابندی کی مذمت کرتے ہوئے اسے نسل پرستانہ پالیسی قرار دیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی کنیسٹ کی پارلیمانی کمیٹی نے ایک تازہ فیصلے میں عرب کمیونٹی کے منتخب ارکان پرپابندی عائد کی ہے کہ وہ اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی اسیران سے ملاقات نہیں کرسکیں گے۔

صہیونی پارلیمنٹ نے اپنے فیصلے میں دھمکی دی ہے کہ عرب ارکان پارلیمان نے فلسطینی قیدیوں سے ملاقات کی تو انہیں حاصل پارلیمانی تحفظ ختم کردیا جائے گا۔ صہیونی پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ کسی عرب رکن پارلیمنٹ نے کسی فلسطینی قیدی سے ملاقات کی کوشش کی تو سیکیورٹی ادارے اس سے کسی عام شہری کی طرح تفتیش کرسکیں گے اور اس پر عام شہریوں کی طرح پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیل کے عبرانی ٹی وی 7 نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ کنیسٹ کے بعض ارکان کو پارلیمانی بالادستی کو یقینی بنانے کی شرط پر جیلوں کے دوروں کی اجازت دی ہے مگر کسی رکن پارلیمنٹ کو کسی قیدی کے ساتھ ملاقات کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

خیال رہے کہ اسرائیل کی جیلوں میں 7 ہزار فلسطینی پابند سلاسل ہیں۔ ڈیڑھ درجن کے لگ بھگ اسرائیلی عقوبت خانوں میں ڈالے گئے سات ہزار فلسطینی اسیران میں 400 بچے، ساٹھ سے زائد خواتین، کئی سو انتظامی حراست کے تحت قید کیے گئے فلسطینی اور سیکڑوں مریض شامل ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.