• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

کرپٹ نیتن یاھو کو آئینی تحفظ دینے کے لیے آئین سازی کی کوشش!

بدھ 29-11-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala6221
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) نے کرپشن کے کئی کیسز کا سامنا کرنے والے مذہبی شدت پسند وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو آئینی تحفظ دینے کے لیے ایک متنازع آئینی بل کی منظوری کی کوششیں شروع کی گئی ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق العربیہ ڈاٹ نیٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سوموار کی شام اسرائیلی کنیسٹ کے اجلاس میں پیش کردہ متنازع آئینی بل پر ابتدائی رائے شماری کی گئی۔ اس قانون کی منظوری کے بعد پولیس وزیراعظم کے خلاف جاری بدعنوانی کے کیسز کی تحقیقات کو آگے نہیں بڑھا سکے گی۔ اس طرح نیتن یاھو کسی مواخذے یا فرد جرم سے بچ جائیں گے۔

اسرائیل کی حکمراں جماعت ’لیکوڈ‘ کا کہنا ہے کہ وہ کم سے کم وقت میں آئینی پروگرام کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ وزیراعظم کے گرد گرد تنگ ہوتے تحقیقات کے دائرے کو روکا جا سکے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو دو بڑے کرپشن کیسز کا سامنا کررہے ہیں۔ ان میں سے ایک مقدمہ میں وہ ایک کاروباری شخصیت سے قیمتی تحائف وصول کرنے اور دوسرے مقدمہ میں انہیں مخالف اخبارات کو انتخابی مہم کے دوران دباؤ میں لانے کے الزامات ہیں۔

عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ کے مطابق گذشتہ روز پارلیمنٹ کے اجلاس میں پیش کردہ بل کے موقع پر120 کے ایوان میں موجود 46 ارکان نے حمایت کی جب کہ 37 نے اس کی مخالفت کی تھی۔ قانون کی منظوری اور اس کے نفاذ کے لیے آئینی بل پر تین بار رائے شماری ضروری ہے۔

’ہارٹز‘ اخبار کے مطابق نیتن یاھو کو تحفظ دینے کے مجوزہ آئین کی منظوری کے بعد پولیس اٹارنی جنرل کو وزیراعظم کے خلاف صرف شواہد فراہم کرنے کی مجاز ہوگی اور عدالتی کارروائی کی سفارش نہیں کرسکے گی۔

سابق اسرائیلی وزیراعظم ایہود باراک نے مجوزہ آئینی بل پر نیتن یاھو کا مذاق کیا ہے اور کہا ہے کہ نیتن یاھو اپنی گردن کے گرد تنگ ہوتے پھندے کو ڈھیلا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.