• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

کبھی بھی فلسطین کی حمایت سے دستبردار نہیں ہونگے: علی شمخانی

جمعرات 04-01-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala9750
0
SHARES
1
VIEWS

تہران (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے کہا ہے کہ ایران کبھی بھی فلسطینی عوام کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے کہا ہے کہ فلسطین کے بارے میں سازباز کے مذاکرات کا مقصد مسئلہ فلسطین کو پس پشت ڈال دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس قسم کے سازباز کے ذریعے کوشش کی جا رہی ہے کہ غاصب صیہونی پوری سرزمین فلسطین پر قابض ہو جائیں۔

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے المیادین ٹیلی ویژن چینل سے اپنی گفتگو میں بیت المقدس کے تعلق سے ٹرمپ کے فیصلے کے بارے میں کہا کہ ٹرمپ کے فیصلے کا مطلب فلسطین کے بارے میں مذاکراتی عمل کا خاتمہ ہے اور ٹرمپ کے اس اقدام سے فلسطینی گروہوں میں اتحاد اور زیادہ مستحکم ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی اور دیگرغیرفلسطینی نوجوانوں میں اس نظرئے کو تقویت ملی ہے کہ استقامت کے ذریعے ہی غاصبوں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا کہ استقامت کی سوچ میں تقویت اور اس کے دائرے میں وسعت اور عالمی سامراج کا چہرہ حقیقی معنوں میں سامنے آنا فلسطین کے لئے ایران کی حمایت کا نتیجہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران نے کبھی بھی فلسطین اور فلسطینی عوام کے لئے اپنی حمایت سے ہاتھ نہیں کھینچا ہے اور آئندہ بھی وہ فلسطین کی حمایت سے ذرہ برابر بھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا کہ ایران نے مسئلہ فلسطین میں ثابت کر دیا ہے کہ اس کے نزدیک شیعہ اور سنی مسلمانوں کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے اور وہ ہر اس گروہ کی حمایت کرے گا جو فلسطینی عوام کی حمایت کرے گا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.