• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

پیرا گوائے اور ہنڈوراس القدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کو تیار؟

منگل 13-03-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala9345
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی امریکا کے ملک پیرا گوائے اور ہنڈوراس مقبوضہ بیت المقدس کواسرائیلی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں ممالک جلد ہی تل ابیب سے اپنا سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان کریں گے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی ریڈیو نے ایک اعلیٰ سفارتی ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ پیرا گوائے اور ہنڈوراس نے بتایا ہے کہ دونوں ممالک جلد ہی القدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے تیار ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں نے شرط عائد کی ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم ان کے ملک کا دورہ کریں یا القدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت قرار دینے کے لیے ٹھوس کوششیں کرنے میں تعاون کرے۔

خیال رہے کہ ہنڈوراس نے دسمبر 2017ء کو جنرل اسمبلی کے اجلاس میں القدس سے متعلق قرارداد کی مخالفت کی تھی۔ اس قرارداد میں 128 ممالک نے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کی مخالفت کی تھی۔

پیرا گوائے نے اس موقع پر قرارداد پر رائے شماری میں حصہ نہیں لیا جس کے بعد امریکی حکومت کی طرف سے دھمکی دی گئی القدس سے متعلق قرارداد  کی مخالفت کرنے والے ممالک کی امداد بند کردی جائے گی۔ پیرا گوائے اور ہنڈوراس جنوبی امریکا کے غریب اور پسماندہ ملکوں میں شمار ہوتے ہیں۔ انہیں امریکا کی طرف سے مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieپیرا گوائے اور ہنڈوراس القدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کو تیار؟
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.