مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عبرانی ریڈیو کی جانب سے نشر کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے تمام کرپشن کیسزکی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد ان کے خلاف عدالت میں مقدمہ چلانے کی سفارشات پیش کردی ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پولیس جلد ہی اپنی تحقیقات کی روشنی میں عدالت میں ان کے خلاف مقدمہ چلانے کی سفارشات جاری کردی گئی ہیں۔دوسری جانب اسرائیلی وزیر قانون ایلیٹ شاکید نے کہا ہے کہ کرپشن کے الزامات وزیراعظم کو استعفیٰ دینے پر مجبورنہیں کرسکتے۔
عبرانی ٹی وی نے بتایا کہ گذشتہ روز انسپکٹر جنرل پولیس کی زیرصدارت پولیس کے حکام کا خصوصی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم کے مبینہ بدعنوانی کے کیسز کے حوالے سے کی جانے والی تحقیقات کا جائزہ لیا لیا۔
اس موقع پر پولیس حکام نے کہا کہ وہ جلد ہی وزیراعظم کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کے لیے سفارشات عدالت کو بھجوائیں گے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پر رشوت کے طور پر بیش قیمت تحائف وصول کرنے سمیت کئی دوسرے الزامات کے ٹھوس شواہد ہیں۔
خیال رہے کہ اسرائیلی پولیس پچھلے ایک سال سے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے تین مبینہ کرپشن اسکیںڈلز کی تحقیقات جاری رکھیں۔ کرپشن کیسز میں وزیراعظم کی اہلیہ اور خاندان کے بعض دوسرے افراد بھی شامل تھے۔ پولیس نے اس حوالے سے اپنی تحقیقات مکمل کرلی ہیں اور وہ عنقریب اس حوالے سے اپنی تفصیلات سفارشات کی شکل میں عدالت کو بھجوائے گی۔
