مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) جنوبی فلسطینی علاقے ایلات میں اسرائیلی فوج کے ایک ٹرک کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں کم سے کم دو اسرائیلی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے عبرانی ٹی وی 7 کی رپورٹ میں شاہراہ 12 پر ایک فوجی کیمپ کے قریب فوجی ٹرک الٹ گیا جس کے نتیجے میں اس پر سوار دو اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق فوج کی بھاری نفری فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جس نے زخمیوں اور ہلاک ہونے والے فوجیوں کو وہاں سے ایمبولینسوں کی مدد سے نکالا۔
رپورٹ کے مطابق مصر کی سرحد پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے کے بعد سرحد پر بھاری تعداد میں فوجی نفری تعینات کی گئی ہے۔
