• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف متحد ہونے پر ایرانی صدر کی تاکید

بدھ 13-12-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala9503
0
SHARES
0
VIEWS

تہران (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے امریکی سفارت خانے کو تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کئے جانے سے متعلق امریکی صدر ٹرمپ کے اعلان کو گستاخانہ اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ عالم اسلام کے خلاف امریکہ و صیہونی حکومت کی سازش کا حصہ ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے منگل کی شام ترکی کے لئے روانہ ہونے سے قبل مہرآباد ایئرپورٹ پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیت المقدس کو صیہونی حکومت کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے بارے میں ٹرمپ کا اعلان، علاقے میں ایک نئی کشیدگی کا نقطہ آغاز ہو گا اور اگر مسلمانوں نے اپنے اتحاد و یکجہتی کا تحفظ کیا اور ٹرمپ کے فیصلے کے مقابلے میں ڈٹ گئے تو مسلمانوں اور فلسطینیوں کے لئے یہ ایک بڑی کامیابی ہو گی۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ مسئلہ فلسطین، پوری دنیا کے مسلمانوں کا اہم ترین مسئلہ ہے، کہا کہ اس وقت مسلمانوں کے پاس اتحاد و یکجہتی کا راستہ اپنانے کے سوا اور کوئی راستہ نہیں ہے اور سب کو چاہئے کہ ایک آواز ہو کر امریکی صدر ٹرمپ کے غلط فیصلے کے مقابلے میں استقامت کا مظاہرہ اور اس فیصلے کی مذمت کریں۔انھوں نے کہا کہ بیت المقدس ایک ایسی سرزمین اور شہر ہے جو مسلمانوں، عیسائیوں اور یہودیوں سے متعلق ہے اور صرف صیہونی ہی اس شہر میں غیر ہیں۔

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اپنے دورہ ترکی کے مقاصد اور پروگراموں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ دورہ، ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کی دعوت پر، جو کہ اس وقت اسلامی تعاون تنظیم کے چیئرمین بھی ہیں، اور او آئی سی کے ہنگامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے انجام پا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی، بیت المقدس کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے منگل کی شام ترکی کے شہر استنبول کے لئے روانہ ہوئے۔ صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی، اس ہنگامی سربراہی اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieٹرمپ کے فیصلے کے خلاف متحد ہونے پر ایرانی صدر کی تاکید
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.