• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ٹرمپ کے دورہ اسرائیل تک فلسطین میں صہیونی آباد کاری معطل

ہفتہ 13-05-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala7147
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی اخبارات کے مطابق حکومت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ فلسطین اور اسرائیل تک صہیونی آباد کاری کے نئے منصوبوں کی منظوری روک دی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے عبرانی اخبار’ہارٹز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاھو کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سپریم پلاننگ کمیٹی کا رواں ہفتے ہونےوالا اجلاس ملتوی ہوگیا ہے۔ اس اجلاس میں فلسطین میں مزید صہیونی آباد کاری کے منصوبوں کی منظوری دی جانا تھی تاہم وزیراعظم نیتن یاھو نے کہا ہے امریکی صدر ٹرمپ کے دورے تک نئے توسیع پسندانہ منصوبوں کی منظوری نہیں دی جائے گی۔

اسرائیلی حکومت کے ایک سینیر عہدیدار کا کہنا ہے کہ نتین یاھو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 22 مئی کو مجوزہ دورہ اسرائیل سے قبل یہودی توسیع پسندی کے نئے منصوبوں کی منظوری روک دی ہے۔

صہیونی حکومت کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی طرف سے ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے سے قبل صہیونی توسیع پسندی کے نئے منصوبوں کی منظوری روکنے کا فیصلہ اس لیے کیا ہے کیونکہ اندیشہ ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ اوراسرائیل کے درمیان صہیونی آباد کاری کے معاملے پر کشیدگی پیدا ہوسکتی ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی حکومت سنہ 2010ء کے اس بحران سے بچنے کی کوشش کررہی ہے۔ دو ہزار دس میں سابق امریکی نائب صدر جوبائیڈن کے دورہ اسرائیل سے قبل صہیونی حکومت نے مشرقی بیت المقدس میں رمات شلومو میں 1600 مکانات کی تعمیر کی منظوری دی تھی جس پر امریکا اور اسرائیل کے درمیان ایک نیا بحران پیدا ہوگیا تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieٹرمپ کے دورہ اسرائیل تک فلسطین میں صہیونی آباد کاری معطل
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.