• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ٹرمپ کی محمود عباس سے ملاقات، امریکا کی شرائط کیا ہیں؟

پیر 11-09-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala8530
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی ذرائع ابلاغ نےانکشاف کیا ہے کہ امریکی انتظامیہ نے آئندہ ہفتے نیویارک میں ہونے والے جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر فلسطینی صدر محمود عباس اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات کے لیے کچھ شرائط رکھی ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی اخبار ’یسرائیل ھیوم‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ امریکی انتظامیہ کی طرف سے کہا گیا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک ساتھ محمود عباس اور اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو سے ملنا چاہتے ہیں۔ پہلے صدر عباس نے بھی یہ تجویز مان لی تھی مگر اب وہ اس تجویز کو قبول نہیں کرتے۔

عبرانی اخبار کے مطابق امریکی انتظامیہ کی طرف سے محمود عباس پر دباؤ بھی ہے کہ وہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسرائیل اور بنجمن نیتن یاھو کو تنقید کا نشانہ نہیں بنائیں گے۔ اسی طرح اگر فلسطینی صدر علاحدگی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملنا چاہتے ہیں تو یہ ملاقات جنرل اسمبلی کے اجلاس سے محمود عباس کے خطاب کے بعد ہوگی تاکہ امریکی صدر یہ دیکھ سکیں کہ آیا اجلاس کے دوران محمود عباس نے اسرائیل کے بارے میں کس طرح کا موقف اپنایا ہے۔

اسرائیلی اخبار نے فلسطینی اتھارٹی کے ایک عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی انتظامیہ صدر عباس، نیتن یاھو اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک ساتھ ملاقات پر مصر ہے تاہم فلسطینیوں کا مطالبہ ہے کہ پہلے صدر محمود عباس اور ڈونلڈ ٹرمپ آپس میں ملاقات کریں گے۔

دوسری جانب امریکی انتظامیہ نے اخبارات میں آنے والی ان اطلاعات کی تردید کی ہے کہ وہ صدر عباس پر کوئی دباؤ ڈال رہے ہیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ واشنگٹن فلسطینی انتظامیہ اور اسرائیل کے درمیان بامقصد بات چیت کی بحالی کا خواہش مند ہے۔ تاہم وہ یہ بھی توقع رکھتا ہے کہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران صدر عباس اور بنجمن نیتن یاھو ایک دوسرے کے خلاف جارحانہ انداز نہیں اپنائیں گے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieٹرمپ کی محمود عباس سے ملاقات، امریکا کی شرائط کیا ہیں؟
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.