• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

وزیراعظم نیتن یاھو غزہ میں یرغمال اسرائیلیوں کی عدم بازیابی کا ذمہ دار قرار

منگل 20-02-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala10242
0
SHARES
6
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں جنگی قیدی بنائے گئے اسرائیلی فوجیوں کے اہل خانہ نے یرغمالیوں کی عدم بازیابی کی ذمہ داری میں وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو قصور وار قرار دیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ میں یرغمال فوجی ھدار گولڈن کے اہل خانہ نے تل ابیب میں ایک پریس کانفرنس کے دوران صیہونی وزیراعظم نیتن یاھو پر الزم عائد کیا کہ وہ یرغمالیوں کی بازیابی کے حوالے سے شرمناک حد تک ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ نیتن یاھو کی ہٹ دھرمی کے باعث ان کے بیٹے فلسطینی مجاھدین کی تحویل میں ہیں۔

مغوی فوجی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کے غزہ میں جنگی قیدی بنائے جانے کی تمام ترذمہ داری وزیراعظم نیتن یاھو پرعائد ہوتی ہے کیونکہ ان کی ناقص حکمت عملی کے باعث غزہ میں ان کے بیٹوں کو فلسطینیوں نے جنگی قیدی بنا لیا۔ اس کے بعد بھی نیتن یاھو نے مغویوں کی بازیابی کے لیے کوئی مؤثر حکمت عملی اختیار نہیں کی۔

عبرانی ٹی وی کے مطابق ھدار گولڈن کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور پوری حکومت نے غزہ میں یرغمال فوجیوں کی بازیابی کے لیے نہ تو کوئی قدم اٹھایا ہے اور نہ ہی ایسا کرنے کے لیے تیار ہے۔

مغوی فوجی کے والدہ لیا گولڈن نے کہا کہ نیتن یاھو اور ان کی حکومت غزہ میں جنگی قیدی بنائے گئے افراد کی بازیابی کے لیے کچھ بھی نہیں کررہے ہیں۔ ان کی مجرمانہ لاپرواہی اور غفلت کے باعث غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے چار فوجیوں کو قید کر رکھا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.