• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو ’معالیہ ادومیم‘ کالونی کے اسرائیل سے الحاق کا منصوبہ

جمعرات 22-02-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala10253
0
SHARES
2
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو ایک نیا مسودہ قانون تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس کی منظوری کے بعد غرب اردن میں واقع ’معالیہ ادومیم‘ صیہونی کالونی کو اسرائیل میں ضم کرنے کی راہ ہموار ہوجائے گی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صیہونی حکومت غرب اردن کے سیکٹر ’ای  1‘ میں واقع صیہونی کالونی معالیہ ادومیم کو اسرائیل میں شامل کرنے کے لیے تیاری کررہی ہے۔

عبرانی ٹی وی 20 کے مطابق وزیراعظم کا خیال ہے کہ  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان کے اس اقدام کو ناکام نہیں ہونے دیں گے۔

عبرانی ٹی وی 20 کے مطابق وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو غرب اردن اور بیت المقدس کے مذہبی صیہونیوں کی خوش نودی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق نیتن یاھو کا معالیہ ادومیم کو اسرائیل میں ضم کرنے کا قانونی مسودہ پہلے بھی زیرغور لایا جا چکا ہے مگر امریکی دباؤ کے باعث اس پر کوئی پیش رفت نہیں کی جاسکی ہے۔

عبرانی ٹی وی کا کہنا ہے کہ اگر معالیہ ادومیم کو اسرائیل میں ضم کرنے کا قانون منظور کیا گیا تو عرب ممالک، فلسطینی اور یورپی ممالک اس کی بھرپور مخالفت کریں گے مگر امریکا کا کیا رد عمل ہوگا اس کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

خیال رہے کہ ’ای ون‘ انگریزی زبان کی’ ایسٹ ون‘ کا مخفف ہے۔ اس سے مراد وہ علاقے پر ’معالیہ ادومیم‘ کالونی تعمیر کی گئی تھی۔ یہ علاقہ 12 مربع کلو میٹرپر مشتمل ہے۔ قانون سازی کی صورت میں اسے القدس میں شامل کرکے اسرائیل کی براہ راست فوجی اور آئینی بالادستی میں شامل کردیا جائے گا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.