• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

واشنگٹن کا محمود عباس کو امن یا نفرت میں کسی ایک کے انتخاب کا مطالبہ

بدھ 21-03-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala5881
0
SHARES
0
VIEWS

واشنگٹن (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی صدر محمود عباس کی جانب سے اسرائیل میں امریکی سفیر کو سبّ و شتم کا نشانہ بنائے جانے کے بعد وائٹ ہاؤس نے پیر کے روز اس "اہانت آمیز” بیان کی شدّت سے مذمت کی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مشرق وسطی کے لیے امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ کے ایلچی جیسن گرین بیلٹ کا کہنا ہے کہ "اب وقت آ گیا ہے کہ صدر عباس نفرت آمیز خطاب یا امن کے قیام اور اپنے عوام کی زندگی بہتر بنانے کے لیے کوششوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کر لیں”۔

وہائٹ ہاؤس کا یہ تبصرہ فلسطینی صدر کے اس بیان کے چند گھنٹوں بعد سامنے آیا ہے جس میں محمود عباس نے اسرائیل میں امریکی سفیر ڈیوڈ فریڈمین کو "کتے کی اولاد” بول دیا تھا۔

عباس نے رام اللہ میں فلسطینی قیادت کے اجلاس کے آغاز پر کہا کہ "ٹرمپ انتظامیہ صیہونی بستیوں کی آباد کاری کو قانونی سمجھتی ہے۔ ایک سے زیادہ امریکی عہدے دار اس بات کا برملا اظہار کر چکے ہیں جن میں یہاں تل ابیب میں امریکی سفیر ڈیوڈ فریڈمین سرِفہرست ہے۔ فریڈمین نے کہا کہ وہ (اسرائیلی) اپنی ہی سرزمین پر تعمیرات کر رہے ہیں – کتے کی اولاد – وہ اپنی سرزمین پر بستیاں بنا رہے ہیں؟ وہ اور اس کا خاندان خود بستیوں کا آباد کار ہے اور وہ تل ابیب میں امریکی سفیر بھی ہے۔ ہم اس سے کس بات کے منتظر رہیں”۔

عباس کے مطابق صدر ٹرمپ کی انتظامیہ فلسطینی قومی منصوبے کو تباہ کرنا چاہتی ہے۔ اس پلان پر عمل درامد اس وقت شروع ہوا جب بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیا گیا اور امریکا نے اپنا سفارت خانہ وہاں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔ ساتھ ہی فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد کے لیے کام کرنے والی ایجنسی اونروا کے لیے مختص فنڈنگ میں کٹوتی کر دی۔

یاد رہے کہ امریکی صدر نے چھ دسمبر 2017ء کو بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے اور اپنا سفارت خانہ وہاں منتقل کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔ اس اعلان نے فلسطینیوں اور عربوں کو چراغ پا کر دیا۔

اس کے جواب میں فلسطینیوں نے امریکی ذمّے داران کے ساتھ تمام رابطے موقوف کر دیئے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.