مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے زیرتسلط شام کے وادی گولان کے علاقے میں بدھ کو ایک صہیونی فوجی پراسرار طور پرلاپتا ہوگیا تھا۔ فوج نے لاپتا ہونے والے اہلکار کی تلاش جاری رکھی ہوئی ہے مگر آخری اطلاعات تک اس کے بارے میں کوئی سراغ نہیں سکا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بدھ Â سے وادی Â گولان میں لاپتا ہونے والے فوجی کی وسیع پیمانے پر تلاشی جاری ہے مگر اس کا کوئی پتا نہیں چل سکا ہے۔ ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ Â فوجی وادی گولان میں قائم ایک اڈے سے باہر نکلنے کے بعد غائب ہوگیا تھا۔
ادھر اسرائیل کے عبرانی ٹی وی 2 نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اہلکار کو آخری بار بدھ کو دیکھا گیا تھا۔ وہ وادی گولان میں قائم ایک کیمپ سے باہر گیا مگر واپس نہیں آیا۔
