• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

نیتن یاہو کی فلسطینی نوجوان کا گھر گرانے کی دھمکی

اتوار 18-03-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala10454
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت مغربی کنارے کے شمالی قصبے برطعہ میں فلسطینی نوجوان علاء کبہا کے گھر کو منہدم کر دے گی۔ علاء پر جنین شہر کے نزدیک اسرائیلی فوجیوں کو گاڑی سے کچل دینے کا الزام ہے۔ واقعے میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے تھے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق علاء کبہا کے گھر والوں نے بتایا ہے کہ جو کچھ ہوا وہ ایک ٹریفک حادثہ تھا اور اس جگہ پر پہلے بھی کئی جان لیوا حادثات ہو چکے ہیں۔

علاء کے خاندان نے اپنے بیٹے پر عائد اُن اسرائیلی الزامات کو یکسر مسترد کر دیا جن میں دعوی کیا گیا ہے کہ علاء نے جان بوجھ کر اسرائیلی فوجیوں کا گاڑی سے کُچلا۔

علاء کی بہن نسرین جو ایک فارمیسی چلاتی ہے اُس نے بتایا کہ حادثے کے روز اُسی نے علاء کو اپنے ایک اور بھائی عصام کو پہنچانے کے لیے گاڑی دے کر بھیجا تھا۔

علاء کے والد جو قصبے میں ایک حجامت کی دکان چلاتے ہیں اُن کا کہنا ہے کہ علاء محض سیاست کا شکار ہو گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ "میں علاء کے لیے ایک گھر بنانے والا ہوں اور اس کی شادی کرنا چاہتا ہوں۔ میں اپنے بیٹے عصام کو روزانہ پہنچانے جاتا ہوں مگر اُس روز میں نماز ادا کر رہا تھا اس لیے علاء اُسے پہنچانے چلا گیا۔ میرے بیٹے کا کسی گروپ سے تعلق نہیں ہے”۔

علاء کبہا کے اہل خانہ نے باور کرایا ہے کہ ان کے بیٹے کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ ایک اتفاقی حادثے کے سوا اور کچھ نہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.