• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 10 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

نیتن یاھو کے دورہ برطانیہ کے خلاف لندن میں احتجاجی مظاہرے

منگل 07-02-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala5966
0
SHARES
0
VIEWS

لندن – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو گذشتہ روز برطانیہ کے خصوصی دورے پر لندن پہنچے جہاں انہوں نے اپنی برطانوی ہم منصب تھریسا مے سے ملاقات کی۔ نیتن یاھو کی آمد کے موقع پر لندن اور دوسرے شہروں میں احتجاجی مظاہرے بھی ہوئے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق برطانوی وزیراعظم نیتن یاھو ایک ایسے وقت میں لندن پہنچے ہیں جب برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے چند روز قبل نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی ہے۔

عبرانی نیوز ویب پورٹل ’وللا‘ کے مطابق نیتن یاھو اور تھریسا مے کے درمیان ہونے والی بات چیت میں دو طرفہ تعلقات، ایران اور امریکا کے درمیان تہران کے بیلسٹک میزائل تجربات پر پیدا ہونے والی کشیدگی اور مسئلہ فلسطین پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

نیتن یاھو برطانیہ کے بعد دوسرے یورپی ملکوں کا بھی دورہ کریں گے۔ ان کے برطانیہ پہنچنے پر مختلف شہروں میں اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے جس میں مسلمانوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیتن یاھو ایک ایسے وقت میں یورپ کے دورے پر روانہ ہوئے ہیں جب امریکا میں بھی اسرائیل کی حامی حکومت قائم ہوچکی ہے۔ یورپی ممالک اسرائیل پر فلسطین میں یہودی آباد کاری روکنے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں مگر امریکا کی نو منتخب حکومت فلسطین میں یہودی آباد کاری کی حامی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.