• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 16 جون 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

نیتن یاھو کی پالیسیوں سے نالاں ہزاروں صہیونی سڑکوں پرنکل آئے

پیر 16-01-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala5678
0
SHARES
1
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی ریاست کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی پالیسیوں سے صرف فلسطینی ہی نہیں بلکہ صہیونی بھی سخت نالاں ہیں جس کا اظہار گذشتہ روز اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں سے ہوتا ہے جس میں ہزاروں صہیونیوں نے سڑکوں پرنکل کرنیتن یاھو کے استعفے کےحق میں مظاہرہ کیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی دارالحکومت قرار دیے جانے والے فلسطینی شہر تل الربیع (تل ابیب) میں سخت سردی کے باوجود ہزاروں صہیونیوں نے وزیراعظم نیتن یاھو کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی اور ان سے وزارت عظمیٰ سے استعفے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر نیتن یاھو کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف شدید نعرے درج تھے۔

عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مظاہرے میں حصہ لینے والے شہریوں نے الزام عائد کیا کہ نیتن یاھو نے ہرچیز تباہ وبرباد کرکے رکھ دی ہے۔ کرپشن میں سر پا لتھڑی نیتن یاھو کی حکومت نے ملک کو غیرمعمولی اور ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ نیتن یاھو کی خارجہ پالیسیوں کے نتیجے میں ملک پوری دنیا میں تنہا ہو کر رہ گیا ہے۔ اندرون ملک حکومتی پالیسیوں کے نتیجے میں نسل پرستی اور انتہا پسندی میں بھی غیرمعمولی اضافہ ہو رہا ہے۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اسرائیلی قوم نیتن یاھو کی نسل پرستانہ اور ناعاقبت اندیشانہ پالیسیوں کے نتائج بھگت رہی ہے۔ نیتن یاھو نے ملک کو عالمی سطح پر تنہا کر کے رکھ دیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.