• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

نیتن یاھو فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ میں رکاوٹ ہیں:اوباما

جمعرات 12-01-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala5651
0
SHARES
0
VIEWS

واشنگٹن – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) امریکا کے صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم باراک اوباما مسئلہ فلسطین کے حل اور دو ریاستی فارمولے پرعمل درآمد کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطین میں غیرقانونی یہودی بستیوں کی تعمیر فلسطینی ریاست کے قیام اور مشرق وسطیٰ میں دیر پا قیام امن کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی ٹی وی چینل 2 کو دیے گئے ایک انٹرویو میں امریکی صدر نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ میں اسرائیل کے ساتھ ایک خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کے فلسفے پر یقین رکھتا ہوں۔ نیتن یاھو بھی کہتے ہیں کہ وہ فلسطینی ریاست کے قیام کے حامی ہیں مگر جب بھی اسرائیل پر کوئی عالمی دباؤ آتا ہے تو وہ یہودی آباد کاری اور غیرقانونی توسیع پسندی کا راستہ اختیار کرتا ہے۔ یوں اسرائیلی وزیراعظم کی عملی پالیسی اور اقدامات فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ میں بہت بڑی رکاوٹ ہیں۔

باراک اوباما نے کہا کہ ماضی میں ان گنت بار میں نے اور وزیرخارجہ جان کیری نے اسرائیل پر توسیع پسندی روکنے کا مطالبہ کیا مگر ہمارا مطالبہ ہر بار نظرانداز کیا گیا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ فلسطینی ریاست کے قیام کو عمل ناممکن یا بہت زیادہ مشکل بنا دیا گیا ہے۔ اسرائیلی حکومت کو فلسطینی علاقوں میں جاری توسیع پسندی کا سلسلہ ہرصورت میں روکنا ہوگا۔

خیال رہے کہ امریکی صدر باراک اوباما نے یہ انٹرویو ایک ایسے وقت میں دیا ہے جب وہ آئندہ چند روز کے دوران منصب صدارت سے سبکدوش ہو رہے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے سلامتی کونسل میں اسرائیل کے خلاف ایک قراداد منظور ہونے کی راہ ہموار کی تھی جس میں فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر پر پابندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اس قراداد کی منظوری کے بعد امریکا اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.