• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

نمازِ جمعہ وائٹ ہاؤس کے سامنے، بیت المقدس کے فیصلے پر احتجاج

ہفتہ 09-12-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala9432
0
SHARES
0
VIEWS

واشنگٹن – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں سیکڑوں مسلمانوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے پر احتجاجا وائٹ ہاؤس کے سامنے نمازِ جمعہ ادا کی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یہ مجمع امریکا میں مسلمان تنظیموں کی جانب سے دعوت پر وائٹ ہاؤس کے سامنے واقع "لیوائٹ اسکوائر” کے چھوٹے سے باغ میں جمع ہوا تھا۔

مظاہرین میں بہت سے لوگوں نے اپنی گردنوں پر فلسطینی پرچم باندھا ہوا تھا جب کہ بعض کے ہاتھوں میں بینر تھے جن پر مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں اسرائیلی بستیوں کی آباد کاری کے خلاف مذمتی عبارتیں تحریر تھیں۔

امریکی اسلامی کونسل کے ڈائریکٹر جنرل نہاد عوض کے مطابق "ٹرمپ بیت المقدس یا فلسطین کی اراضی کے ایک ذرّے کا بھی مالک نہیں ، وہ ٹرمپ ٹاور کے مالک ہیں اور اپنی اس ملکیت کو اسرائیلیوں کو دے سکتے ہیں”۔

جمعے کے روز متعدد عرب اور اسلامی ممالک میں ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہروں میں بیت المقدس کے حوالے سے ٹرمپ کے فیصلے پر مذمت اور فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ یک جہتی کیا۔

ٹرمپ نے بدھ کی شام امریکی سفارت خانے کو بیت المقدس منتقل کرنے کے فیصلے پر دستخط کیے تھے۔ اس فیصلے نے عرب اور اسلامی ممالک میں غم و غصّے کی لہر پیدا کر دی جب کہ بین الاقوامی سطح پر بھی اس فیصلے کو مسترد کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بیت المقدس کی پوزیشن فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان تنازع کے تصفیے کی راہ میں ایک اہم ترین رکاوٹ ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.