• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

نائب صدر مائیک پنس سے ملاقات کے فلسطینی بائیکاٹ پر امریکا کا اظہار افسوس

اتوار 10-12-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala9444
0
SHARES
0
VIEWS

فلوریڈا ( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات ) فلسطینی قیادت کی طرف سے امریکی نائب صدر مائیک پنس سے ملاقات سے انکارکے فیصلے پر وائیٹ ہاؤس نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے رد عمل میں فلسطینی اتھارٹی کی قیادت کی ناراضی پر امریکی حکومت کو سخت افسوس ہے۔

امریکی نائب صدر کے ترجمان جیروڈ آجین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے نائب صدر مائیک پنس سےملاقات سے انکار باعث افسوس ہے۔ امریکی نائب صدر سے ملاقات سے انکار بات چیت کا بہترین موقع ضائع کرنے کے مترادف ہے۔ نائب صدر مائیک پنس خطے کے مستقبل پر بات چیت کے لیے علاقائی قیادت سےملنے آ رہے ہیں۔ فلسطینی اتھارٹی کی طرف سےملاقات سے انکار مسئلے کا حل نہیں۔

جیروڈ آجین کا کہنا ہے کہ امریکی انتظامیہ فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ کرانے میں معاونت جاری رکھنے کا عہد کیا ہے۔ امریکا اب بھی فلسطین۔ اسرائیل تنازع کو سنجیدگی سے دیکھ رہا ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت قرار دیے جانے پر تحریک فتح نے بہ طور احتجاج امریکی نائب صدر مائیک پنس سے ان کے دورہ فلسطین کے دوران استقبال سے انکار کردیا تھا۔

تحریک فتح کی مرکزی کمیٹی کے رکن جبریل الرجوب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر محمود عباس امریکی نائب صدر مائیک پنس سے ان کے انیس دسمبر کو بیت لحم کے دورے کے دوران ان سے ملاقات نہیں کریں گے۔

الرجوب نے دوسرے عرب ممالک پر بھی زور دیا کہ جب تک القدس کے بارے میں امریکا اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کرتا وہ امریکی نائب صدر سے ملنے سے انکار کردیں۔

تحریک فتح کے ایک دوسرے رہ نما عزام الاحمد کا کہنا ہے کہ محمود عباس امریکی نائب صدر سے نہیں ملیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ فلسطینی اتھارٹی کے تمام رابطے ختم ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.