• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

میری بیٹی کسی کی شفقت اور ہمدردی کی محتاج نہیں : عہد تمیمی کے والد

اتوار 24-12-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala9636
0
SHARES
0
VIEWS

قاہرہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینیوں کی جرات اور بہادری کی مثال بن جانے والی 16 سالہ لڑکی عہد تمیمی کے والد کا کہنا ہے کہ "ان کی بیٹی مزاحمت کار ہے اور وہ خود کو آزادی کی خاطر لڑنے والی جنگجو قرار دیتی ہے۔ لہذا اسے کسی کی شفقت اور ہمدردی کی ضرورت نہیں بلکہ اس کا پیغام دنیا کو اس بات پر قائل کرنا ہے کہ فلسطینی قوم اپنی اراضی کبھی نہیں چھوڑیں گے۔ ہر نئی آنے والی نسل اپنے کاندھوں پر سرزمین کی آزادی کی ذمّے داری لے کر نکلے گی”۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عہد اسرائیل کے خلاف مزاحمت کی علامت بن چکی ہے۔ اس کے والد باسم التمیمی نے بتایا کہ "عہد نے اسرائیلی قبضے کے خلاف مزاحمت کرنے والے خاندان میں پرورش پائی ہے۔ اس کے والد کو 9 مرتبہ اور والدہ کو 5 مرتبہ گرفتار کیا گیا”۔

عہد کے والد کا مزید کہنا ہے کہ "میں اپنی بیٹی کے دل میں کسی قسم کا خوف اور تشویش پیدا نہیں کرنا چاہتا۔ یہ ہمارا قومی فریضہ ہے کہ ہم اپنے بچّوں کی تربیت مزاحمت کو بنیاد بنا کر کریں”۔

باسم التمیمی کے مطابق صیہونی حکام نے عہد پر بہت سے الزامات عائد کیے ہیں جن میں اکثر بے بنیاد ہیں۔ عدالت پیر کے بعد اس کے مقدمے کو دیکھے گی۔

عہد کے والد نے باور کرایا ان کی بیٹی انہیں بہت عزیز ہے تاہم اگر اس سے قیمتی کوئی چیز ہوتی تو وہ اسے بھی فلسطین کے لیے پیش کر دیتے۔

باسم کے مطابق ان کی بیٹی شہرت اور میڈیا میں نظر آنے کی خواہش مند نہیں بلکہ وہ اپنی سرزمین ، اپنی آزادی اور عزّت نفس کی متلاشی ہے۔ اس کا کسی سیاسی گروپ سے تعلق نہیں اور نہ وہ کوئی سیاسی ایجنڈا رکھتی ہے۔

عہد کے والد نے مصری وکیل فرید الدیب کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے رضاکارانہ طور پر ان کی بیٹی کے دفاع کی ذمّے داری قبول کی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.