• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 14 جون 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

موساد کے ہاتھوں حماس کارکن کی شہادت، اسرائیل کو کٹہرے میں لایا جائے

بدھ 28-12-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala5481
0
SHARES
1
VIEWS

تیونس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) تیونس کی اسلام پسند مذہبی سیاسی جماعت تحریک النہضہ کے سربراہ اور ممتاز مذہبی رہنما علامہ راشد الغنوشی نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست ایک جنگی مجرم ملک ہے جس کے بے لگام خفیہ ادارے دوسرے ملکوں میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے مرتکب ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تحریک النہضہ کے سربراہ الشیخ راشد الغنوشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ سے وابستہ سابق فلائیٹ انجینیر محمد الزواری کی اسرائیلی خفیہ ادارے موساد کے ہاتھوں شہادت پر گہرا دکھ ہے۔ ہم تیونسی حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ صہیونی ریاست کے جرائم کے خلاف عالمی قوانین کے تحت بین الاقوامی اداروں میں موثر اقدامات کرے اور اسرائیل کو کٹہرے میں لائے۔

ان کا کہنا تھا کہ الزواری کی قاتلانہ حملے میں شہادت ناقابل معافی جرم ہے اور اس جرم میں ملوث کسی بھی دہشت گرد ایجنٹ کو معاف نہیں کیا جاسکتا۔

خیال رہے کہ تیونس کے ایک سابق فلائیٹ انجینیر محمد الزواری کو 15 دسمبر کو تیونس کے شہر الصفاقس میں نامعلوم افراد نے ان کی رہائش گاہ کے باہر گاڑی میں بیٹھتے ہوئے گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔ اس واقعے کے بعد حماس نے دعویٰ کیا تھا کہ شہید الصفاقس جماعت کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈ کا اہم رکن اور جماعت کا ابابیل ڈورن طیاروں کا خالق ہے۔ اسے صہیونی ریاست کے بدنام زمانہ خفیہ ادارے’موساد‘ کے ایجنٹوں نے شہید کیا ہے۔

الزواری کے تیار کردہ ڈرون طیارے حماس نے سنہ 2014ء کی جنگ میں صہیونی ریاست کے خلاف جاسوسی کے مقاصد کے لیے استعمال کیے تھے اور یہ طیارے غزہ سے بیت المقدس تک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتے تھے۔ بعد ازاں ڈرون طیاروں کو مزید اپ گریڈ بھی کیا گیا تھا جس کے بعد ان کی صلاحیت اور استعداد کار میں مزید اضافہ ہوگیا تھا۔

اسرائیل نے ابھی تک سرکاری سطح پرالزواری کی شہادت کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے بالواسطہ طور پر الزواری کے قتل کا جرم تسلیم کیا ہے۔

انجینیر الزواری کی شہادت کے بعد تیونس کے شہر صفاقس کا گورنر اور متعدد سیکیورٹی حکام برطرف کردیے گئے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.