• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 11 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

’موساد’ چیف سمیت دواسرائیلی عہدیداروں کی ڈونلڈ ٹرمپ سے خفیہ ملاقات

اتوار 05-02-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala5950
0
SHARES
0
VIEWS

واشنگٹن – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ حال ہی میں اسرائیل کے سیکیورٹی امور کے دو اہم عہدیداروں نے واشنگٹن میں امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے خفیہ ملاقات کی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی سیکیورٹی عہدیدارو ں نے حالیہ ایام میں امریکا کا خفیہ دورہ کیا جہاں انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت کئی دوسرے عہیدیداروں سے ملاقاتیں کیں۔

بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کے بیرون ملک سرگرم بدنام زمانہ خفیہ ادارے’موساد‘ کے چیف یوسی کوھین اور اسرائیل کی قومی سلامتی کمیٹی کے قائم مقام مشیر یعقوب  نیگل نے دو ہفتے قبل امریکا کا خفیہ دورہ کیا جہاں انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں نئی امریکی انتظامیہ کی اسرائیل بارے پالیسی پر بھی بات چیت کی گئی۔

رپورٹ میں ذرائع کی شناخت ظاہرنہیں کی جس نے بتایا کہ کوھین اور نیگل نے امریکی صدر سے بات چیت کے دوران شام اور ایران کے موضوعات پربھی بات چیت کی۔ اس کے علاوہ فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات پربھی تبادلہ خیال کیا گیا مگر فلسطینی اتھارٹی سے بات چیت صدر سے ہونے والی گفتگو میں ثانوی حیثیت میں شامل تھی۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں دو سینیر عہدیداروں کی ٹرمپ سے خفیہ ملاقات کی تصدیق کی ہے تاہم اس کی مزید تفصیلات بیان نہیں کی گئیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.