• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

معذور فلسطینی کا قتل اسرائیلی فوج کا سنگین جرم ہے:اقوام متحدہ

بدھ 20-12-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala9582
0
SHARES
0
VIEWS

جنیوا (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اقوام متحدہ کے مندوب برائے انسانی حقوق نے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں دونوں ٹانگوں سے معذور فلسطینی کو شہید کیے کی شدید مذمت کی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے امن مندوب زید بن رعد الحسین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں ایک ریلی پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے نہتے اور معذور فلسطینی ابراہیم ابو ثریا کی شہادت مجرمانہ کارروائی ہے۔ اقوام متحدہ اسرائیلی فوج کی اس وحشیانہ کارروائی کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

اقوام متحدہ کے مندوب نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں’یو این‘ کے دفتر کی طرف سے جمع کی گئی معلومات سے ثابت ہوا ہے کہ معذور فلسطینی ابراہیم ابو ثریا کو اسرائیلی فوج نے طاقت کا وحشیانہ اور اندھا دھند استعمال کرکے شہید کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جمع کی گئی معلومات میں بتایا گیا ہے کہ ابو ثریا کو اسرائیلی فوج نے قریب سے اس کے سرمیں گولیاں مار کرشہید کیا۔ ابو ثریا کو اسرائیلی فوجی نے بیس میٹر سے بھی کم فاصلے سے اس کے چہرے اور سینے پر گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں وہ جام شہادت نوش کرگیا۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی معذور شہری کی معذوری کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کی شہادت کو دیکھا جائے تو ابو ثریا کی شہادت کا واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اسرائیلی فوج کا فلسطینیوں کی طرف سے خطرہ بننے کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔ ایک معذور فلسطینی کا وحشیانہ قتل فی الحقیقت بہت بڑا صدمہ اور انسانی کی تذلیل ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ جمعہ کو اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں القدس کے حوالے سے نکالی گئی ایک ریلی پر اندھا دھند شیلنگ اور فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں سیکڑوں شہری زخمی ہوگئے تھے۔ اس دوران اسرائیلی فوجیوں نے ایک معذور فلسطینی ابراہیم ابو ثریا کو قریب سے گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔ ابو ثریا نو سال قبل غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے ایک میزائل حملے میں دونوں ٹانگوں سےمعذور ہوگئے تھے۔ معذوری کے باوجود ابو ثریا اسرائیلی ریاست کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں پیش پیش رہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.