• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 15 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

معالیہ ادومیم کی اسرائیل شمولیت کی تجویز یاھو۔ ٹرمپ ملاقات تک مؤخر

پیر 23-01-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala5759
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی کابینہ کی قانون ساز کمیٹی میں گذشتہ روز ایک تجویز پر غور کیا جانا تھا مگر وزیراعظم نیتن یاھو کی ہدایت پر’معالیہ ادومیم‘ کالونی کو اسرائیل میں ضم کرنے کی تجویز پرغور نیتن یاھو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی ملاقات تک مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی اخبار’ہارٹز‘ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ صہیونی وزیراعظم نیتن یاھو ’معالیہ ادومیم‘ کالونی کو اسرائیل میں ضم کرنے کی تجویز پرنیتن یاھو سے ملاقات کے بعد غور کرنا چاہتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز نیتن یاھو نے پارلیمنٹ کی ایک بڑی مذہبی سیاسی جماعت ’جیوش ہوم‘ کے سربراہ اور وزیرتعلیم نوتالی بینیٹ سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور ان سے کہا کہ وہ معالیہ ادومیم کالونی کو اسرائیل میں ضم کرنے کی تجویز ان کی (نیتن یاھو کی) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات تک مؤخر کردیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد وہ معالیہ ادومیم کالونی کو اسرائیل میں ضم کرنے کی تجویز زیرغور لائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق نیتن یاھو اس سلسلے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیروں سے بھی بات کریں گے۔

عبرانی اخبار کے مطابق نوتالی بینیٹ نے وزیراعظم کی تجویز پرعمل کیا ہے تاہم معالیہ ادومیم کو اسرائیل میں شامل کیے جانے کے بارے میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تناؤ موجود ہے۔ اس سلسلے میں نیتن یاھو آئندہ ماہ (فروری) کے پہلے ہفتے میں امریکا کے دورے پر جائیں گے جہاں وہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے تفصیلی بات چیت کریں گے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.