• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

مصر کی سرحد پر کنکریٹ کی دیوار کی تعمیر کا اسرائیلی منصوبہ

ہفتہ 05-08-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala8146
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت مصر کی سرحد کے ساتھ زیرزمین کنکریٹ کی دیوار کی تعمیر کے ایک منصوبے پر کام کررہی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے کثیرالاشاعت عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ملک کی جنوبی سرحد پر (مصر سے متصل) زیرزمین دیوار فاصل کی تعمیر کے منصوبے پر کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زیرزمین دیوار کی تعمیر کا مقصد اسرائیل کی سلامتی کو داعش کی جانب سے لاحق خطرات کا تدارک کرنا ہے۔ مصر سے متصل سرحد پر دیوار کی تعمیر سے جزیرہ نما سیناء کے راستے اسرائیل میں داعشی جنگجوؤں کی درندازی کو روکا جاسکے گا۔

خیال رہے کہ داعش کی جانب سے اب تک نہ تو اندرون اسرائیل صہیونی ریاست کی تنصیبات پرحملے کیے گئے ہیں اور نہ اسرائیل سے باہر صہیونی ریاست کے مفادات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مصر سے متصل دیوار کی تعمیر ڈیڑھ سال میں مکمل کی جاسکے گی جس پر تقریبا 90 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

پہلے مرحلے میں ایک کلو میٹر دیوار تعمیر کی جائے گی تاہم اس دوران فوج کو یہ اندازہ ہوگا کہ آیا اس علاقے میں جنگجو درندازی کے لیے سرنگیں کھود رہے ہیں یا نہیں۔ اگلے مرحلے میں مزید دو کلو میٹر کے علاقے میں کنکریٹ کی زیرزمین دیوار تعمیر کی جائے گی۔

مصر کی سرحد سے متصل یہ دیوار اسرائیل کی طرف سے پہلی دیوار نہیں بلکہ اسرائیل اس سے قبل لبنان، اردن اور غزہ کی سرحد کے ساتھ بھی ایسی کنکریٹ کی دیواریں تعمیر کرچکا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.