• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

مشکلات کے باوجود قطر کی غزہ کے لیے مالی امداد

بدھ 14-06-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala7507
0
SHARES
1
VIEWS

غزہ- (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) خلیجی ملکوں کی طرف سے قطرپر معاشی پابندیاں عائد کرنے کی تمام ترکوششوں اور دوحہ کا اقتصادی محاصرہ کرنے کے باوجود قطری حکومت نے فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محصورین غزہ کی امداد جاری رکھی ہوئی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ کی تعمیر نو اور بحالی کے لیے قائم کردہ قطری کمیٹی نے وزارت برائے ہاؤسنگ کے تعاون سے جنگ سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے متاثرین کو مالی امداد کی پہلی قسط جاری کی ہے۔

خیال رہے کہ یہ قسط صرف غریب شہریوں کے متاثرہ مکانات کی مرمت کے لیے ہے۔ یہ امداد ان خاندانوں میں تقسیم کی گئی ہے جن کے مکانات سنہ 2014ء کی جنگ میں اسرائیلی بمباری سے متاثر ہوئے تھے تاہم ان کے مالکان غربت کی وجہ سے ان کی مرمت نہیں کرسکے۔

قطری حکومت کی طرف سے ’باوقار رہائش گاہ‘ کے عنوان سے جاری مہم کےتحت 127 میں سے 28 خاندانوں میں امدادی رقم تقسیم کی۔ اگلے مراحل میں دیگر متاثرہ غریب کنبوں میں بھی امداد تقسیم کی جائے گی۔

خیال رہے کہ قطری حکومت کی طرف سے غزہ کی پٹی میں جنگ سے متاثرہ مکانات کی مرمت کے لیے 1  کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس پیکج کے تحت فی خاندان 8000 ڈالر ادا کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ قطر کی طرف سے یہ امداد ایک ایسے وقت میں تقسیم کی گئی ہے جب دوسری جانب بعض خلیجی ملکوں نے قطر کا معاشی اور سفارتی بائیکاٹ کر رکھا ہے۔ سعودی عرب اور اس کے قریبی بعض ممالک نے الزام عائد کیا ہے کہ قطر دہشت گرد تنظیموں کی مدد کررہا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.