• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

مسلمانوں کی نسل کشی کے لیے برما کواسرائیلی اسلحہ کی سپلائی جاری

منگل 24-10-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala9003
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی ذرائع ابلاغ نےا نکشاف کیا ہے کہ صہیونی ریاست میانمار کی حکومت کو روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کے لیے جدید ترین اسلحہ اور گولہ بارود مہیا کررہی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی اخبار ’ہارٹز‘ کی رپورٹ میں میانمار کی فوج کے ہاتھوں نہتے مسلمانوں کے بے رحمانہ قتل عام اور ان کی نسل کشی کے واضح شواہد ملنے کے باوجود اسرائیل برما کو جدید ترین اسلحہ اور گولہ بارود فراہم کرنے کے ساتھ برما کے ساتھ دفاعی اور فوجی معاہدے کررہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حال ہی میں برما کی بحریہ نے’فیس بک‘ پر پوسٹ ایک بیان میں اسرائیلی بحریہ کے جہاز ’سپر ڈوار‘ کے برما کے ساحل پر پہنچنے پر خوشی اور فخر کا اظہار کیا ہے۔ برما کی بحریہ نے فیس بک پراسرائیلی بحریہ کے جہاز کے ساتھ اسرائیل سے خرید کردہ فوجی کشتیوں کی تصاویر بھی پوسٹ کی ہیں۔ یہ کشتیاں ڈیڑھ سال قبل برما نے اسرائیل سے خرید کی تھی۔

انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ صیہونی ریاست کو یہ معلوم ہے کہ برما میں اس کا دیا گیا اسلحہ اور گولہ بارود نہتے مسلمانوں کی نسل کشی کے لیے استعمال ہو رہا ہے مگر ان تمام شواہد کے باوجود صیہونی ریاست آنکھیں بند کرکے صیہونی ریاست کو اسلحہ اور گولہ بارود فراہم کررہی ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں جب صیہونی ریاست برما کو روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کے لیے اسلحہ فراہم کررہی ہے۔ حال ہی میں برما اور صیہونی ریاست کے درمیان دفاعی تعاون کے حوالے سے ایک تفصیلی رپورٹ بھی شائع کی گئی جس میں بتایا گیا کہ صہیونی ریاست کس طرح برما کے مسلمانوں کے قتل عام کے لیے وہاں کی فوج کی مدد کررہی ہے۔

عبرانی اخبارات اور نیوز ویب سائیٹس کے مطابق انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے الزامات کا سامنا کرنے والے میانمار (برما) کی حکومت کو اسرائیل نے مسلسل ہتھیاروں اور گولہ بارود کی سپلائی جاری رکھی۔ عالمی سطح پر بین الاقوامی اداروں کی تنقید کے باوجود صیہونی فوج اور میانمار کے محکمہ دفاع کے درمیان دفاعی معاہدوں پرعمل درآمد جاری رہا ہے۔

عبرانی اخبار کے رپوٹر’جون براؤن‘ کی مرتکب کردہ  ’تشدد کے باوجود اسرائیل کا میانمار کو اسلحہ کی فراہمی کا سلسلہ جاری‘ کے عنوان سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پوری دنیا میں برما کی حکومت پر وہاں کی مسلمان اقلیت کے ساتھ غیرانسانی سلوک اور جنگی جرائم کے الزامات کے باوجود اسرائیل نے میانمار کی حکومت کو اسلحہ کی فراہمی جاری رکھی ہے۔

رپورٹ کے مطابق میانمار کی فوج کے جنرل مین اونگ ھیلنگ نے ستمبر 2015ء میں اسرائیل کا دورہ کیا اور صیہونی محکمہ دفاع کے ساتھ متعدد معاہدے کیے جن میں مہلک ہتھیاروں کی خریداری بھی شامل تھی۔

خیال رہے کہ 25 اگست کے بعد میانمار کی حکومت نے روہنگیا نسل کے مسلمانوں کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاؤن کا سلسلہ شروع کیا ہے جس میں اب تک سیکڑوں بے گناہ مسلمان شہید اور لاکھوں کی تعداد میں بے گھر ہوگئے ہیں۔

انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے باعث امریکا اور اقوام متحدہ نے برما کی حکومت کو اسلحہ کی فراہمی پرپابندیاں عائد کررکھی ہیں مگر اس کے باوجود اسرائیل وہاں کی سفاک حکومت کو دھڑا دھڑ اسلحہ فراہم کررہا ہے۔ یہ اسلحہ وہاں کے مظلوم مسلمانوں کے خلاف بےدریغ استعمال کیا جا رہا ہے۔

میانمار میں نہتے روہنگیا مسلمانوں کے وحشیانہ قتل عام میں، نسل کشی اور ان کی املاک ومکانات کو تباہ کرنے کے لیے استعمال ہونے والے ہتھیار اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ صیہونی ریاست کی طرف سے فراہم کیا گیا تھا۔

میانمار حکومت کی ریاستی دہشت گردی کا یہ سلسلہ آج بھی نہ صرف جاری ہے بلکہ برمی فوج نے معصوم مسلمانوں کے خلاف بربریت کی انتہا کردی ہے۔ برما میں مسلمانوں کے قتل عام کے حوالے سے جتنے اعدادو شمار سامنے آرہے ہیں وہ وہاں پر ہونے والی اصل تباہ کاریوں اور ریاستی دہشت گردی کی اصل تصویر نہیں۔ جب سے میانمار میں مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کرنے کا سلسلہ شروع ہوا تب سے صیہونی ریاست کی جانب سے برما کو اسلحہ اور گولہ وبارود کی فراہمی بھی غیرمعمولی حد تک بڑھ گئی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.