• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 14 جون 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

مسجد الاقصی کے بارے میں صیہونیوں کا دعوی جھوٹا ہے: یہودی گروہ

جمعہ 30-12-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala5501
0
SHARES
0
VIEWS

نیویارک – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) یہودیوں کے ایک گروہ نٹوری كارٹا انٹرنیشنل نے جو صیہونی حکومت کے غاصبانہ اقدامات کا مخالف ہے، مقبوضہ فلسطین کی سرزمین پر صیہونی بستیوں کی تعمیرات کو روکنے میں سلامتی کونسل کی حالیہ قرارداد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بیت المقدس کے بارے میں اسرائیل کا دعوی مکمل طور پر بے بنیاد ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ، اس گروہ نے جس کا ہیڈ کوارٹر نیویارک میں ہے، کہا ہے کہ گزشتہ دس سال کے دوران اسرائیل کی جانب سے بستیوں کی تعمیرات، مقدس سرزمین پر بدامنی اور خونریزی کا بنیادی سبب رہا ہے اور اس کی وجہ سے سیکڑوں معصوم لوگوں کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔

مذکورہ گروپ نے فلسطینیوں کو سلامتی کونسل میں اسرائیل مخالف قرارداد کی منظوری پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ امن و عدالت اور انصاف کی جانب ایک اہم قدم ہے۔نٹوری كارٹا انٹرنیشنل گروہ نے اسی کے ساتھ صیہونی حکومت اور صیہونی بستیوں کے انتہا پسند باشندوں کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا یہودیوں کے نام پر صیہونی جو کاروائیاں کر رہے ہیں ان سے ہمارا کوئی واسطہ نہیں ہے۔

یہودیوں کے اس گروہ نے کہا کہ نتن ياہو نے وعدہ کیا ہے کہ وہ بستیوں کی تعمیرات کا سلسلہ جاری رکھیں گے لیکن ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس حقیقت پر توجہ دیں کہ پورے یہودی ان کی حمایت نہیں کرتے۔ نٹوری كارٹا انٹرنیشنل گروہ نے کہا کہ عالمی برادری کے مقابلے میں صیہونی حکومت کا اڑیل رویہ، توریت کی تعلیمات کے برخلاف ہے۔ یہودیوں کے اس گروہ نے کہا ہے کہ امریکا کے ارتھوڈاكس یہودی بھی امریکا کی جانب سے قرارداد کو ویٹو نہ کرنے کی وجہ سے نیتن یاہو کے اقدامات اور ان کے حامیوں کے گستاخانہ حملوں کی وجہ سے شرمندہ ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.