• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

مسجد اقصیٰ کا تحفظ اور القدس کی بازیابی ایمان وکفر کی جنگ

ہفتہ 16-12-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala9544
0
SHARES
0
VIEWS

برصغیر (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مسلمانوں نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بنانے کے اعلان کو انصاف کے تقاضوں کے خلاف اور بین الاقوامی فیصلوں کی دھجیاں اڑادینے کے مترادف قرار دیتے ہوئے عالم اسلام سے اپیل کی کہ وہ اسرائیل سے تجارتی، معاشی اور سفارتی تعلقات کو منقطع کرلے۔

در ایں اثنا کل پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے خلاف کراچی میں ملیر، عباس ٹاؤن، اسٹیل ٹاؤن، ناظم آباد، نیو کراچی سمیت مختلف جامع مساجد پر احتجاجی مظاہرے ہوئے، جبکہ مرکزی مظاہرہ خوجہ اثناء عشری جامع مسجد کھارادر کے باہر کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایس یو سی سندھ کے صدر علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا کہ عالم اسلام مقبوضہ بیت المقدس کو صیہونی دارالحکومت ماننے کے امریکی اعلان کو مسترد کرتا ہے، بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ قرار دینے کا امریکی فیصلہ غیر منصفانہ، غیر آئینی اور غیر اخلاقی ہے، اس ظالمانہ اقدام کو واپس نہ لیا گیا تو دنیا بدامنی کا شکار ہوگی۔

ادھر ہندوستان میں بھی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اورحیدرآباد شہرمیں مجلس کے ہیڈ کوارٹردارالسلام میں مشترکہ مجلس عمل برائے تلنگانہ و آندھرا کے زیر اہتمام منعقدہ احتجاجی جلسہ عام برائے بازیابی بیت المقدس و تحفظ مسجد اقصیٰ میں مسلم رہنماوں،اکابرین اور مشائخ عظام نے متحدہ طور پر اس عزم کا اظہار کیا کہ شریعت محمدی اور قبلہ اول کے تحفظ کے لئے ہر قسم کی قربانی دی جائے گی۔

اس جلسہ عام میں جو صدر مجلس اتحادالمسلمین بیرسٹر اسدالدین اویسی رکن پارلیمان کی زیر صدارت منعقد ہوا، قرارداد منظور کی گئی جس میں کہا گیا کہ اسرائیل ایک غاصب اور نسل پرست حکومت ہے اور مشرقی بیت المقدس پر قبضہ کرنے کا اس کا منصوبہ جارحیت کی انتہا ہے لہٰذا اسے بلاتاخیر نہ صرف ایسے ناپاک منصوبہ سے باز آنا چاہئے بلکہ 1967ء کی سرحد پر واپس ہوجانا چاہئے۔

حکومت ہند سے اپیل کی گئی کہ وہ امریکہ کے اس نامنصفانہ اعلان کی بھرپور مخالفت کرے اور اس پر دباؤ ڈالے کہ وہ بین الاقوامی قانون کے مغائر اپنے منصوبہ کو تر ک کردے۔

مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ نے کہا کہ برائی کو روکنا، برائی کو برا بولنا، برائی کو برا سمجھنا ایمان کی علامت ہے۔ اگر ایسا نہ ہوا تو یہ ایمان کی کمزوری ہے۔ یزیدی لشکر کے سامنے حضرت امام حسین (ع) نے اپنے 72 رفقاء کی قربانی دے کر حق کی سربلندی کی قیامت تک آواز بلند کی۔ بیرسٹر اسد الدین اویسی نے کہا کہ بیت المقدس کی بازیابی اور مسجد اقصی کا تحفظ کوئی زمین کا جھگڑا ،فلسطین یا عربوں کا مسئلہ نہیں ہے یہ عالم اسلام کا مسئلہ ہے،یہ ایمان وکفر کی جنگ ہے،حق و باطل کی لڑائی ہے۔ اس میں کامیابی کے لئے ضروری ہے کہ عالم اسلام اپنے اختلافات کو بالائے طاق رکھے ۔انہوں نے کہاکہ ہندوستانی حکومت جنوری میں اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کے دورہ کو منسوخ کرے ۔جس طرح امریکہ نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیا ہے ، اسی طرح ہندوستانی حکومت بھی بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کرے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.