• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

مسجد اقصیٰ پر یہودیوں کے دھاوے ننگی مذہبی جارحیت ہے: اردن

جمعرات 25-05-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala7301
0
SHARES
0
VIEWS

عمان – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اردن کی حکومت نے سیکڑوں یہودی شرپسندوں کے بدھ کے روز قبلہ اوّل اور پرانے بیت المقدس پر دھاووں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انتہا پسندوں کی ننگی مذہبی جارحیت قرار دیا ہے۔ اردن کا کہنا ہے کہ سیکڑوں یہودیوں کو پولیس اور فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں مذہبی رسومات کے لیے جانے کی اجازت دینا کروڑوں مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مشتعل کرنے کی کوشش ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اردنی وزیر اطلاعات اور سرکاری ترجمان محمد المومنی نے ایک بیان میں کہا کہ فلسطینی میں قابض صہیونی ریاست مسجد اقصیٰ اور حرم قدسی شریف کی منظم بے حرمتی کی ذمہ دار ہے۔ صہیونی ریاست کی طرف سے حرم قدسی کی بے حرمتی کے لیے سرکاری سطح پر انتہا پسند عناصر کو قبلہ اوّل میں داخل ہونے اور عبادت کی آڑ میں مذہبی اشتعال انگیزی کی ترغیب دی جاتی ہے۔

اردنی وزیر اطلاعات نے اسرائیلی پولیس کی جانب سے فلسطینی محکمہ اوقاف کے عہدیداروں اور قبلہ اوّل کے محافظوں کو ہراساں کرنے، انہیں مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روکنے اور گرفتار کرنے کی بھی شدید مذمت کی۔

اردن نے خبردار کیا ہے کہ صہیونی ریاست کی طرف سے مسجد اقصیٰ پر یہودیوں کے دھاوں پر دانستہ تجاھل اور غفلت برتنے کے خطرناک نتائج سامنے آسکتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ کی تمام تر مذہبی امور کی نگرانی کی ذمہ داری عالمی امن معاہدے کے تحت اردن کے پاس ہے مگر اسرائیل اس معاہدے کی کھلے عام خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز سیکڑوں یہودی شرپسندوں نے پولیس اور فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کرتلمودی تعلیمات کی روشنی میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مسجد اور حرم قدسی کی بے حرمتی کی۔ یہ سلسلہ پورا دن جاری رہا۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج اور پولیس نے فلسطینی مسلمانوں کو نماز کے لیے بھی قبلہ اوّل میں جانے سے روکنے کی کوشش کی گئی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.