• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 11 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

مراکش میں صہیونی ریاست سے قربتیں بڑھانے کے خلاف کئی شہروں میں مظاہرے

اتوار 13-11-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala5014
0
SHARES
0
VIEWS

دارالبیضاء – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) افریقا کے عرب ملک مراکش میں گذشتہ روز کئی شہروں میں ہزاروں شہریوں نے سڑکوں پر نکل کر رباط حکومت کی طرف سے اسرائیلی ریاست کے ساتھ  قربت بڑھانے کی کوششوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز مراکش کے کئی بڑے شہروں میں ہزاروں عام شہریوں نے صہیونی ریاست کے مندوبین کو ’’ماحولیاتی کانفرنس‘‘ میں شرکت کی دعوت دینے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

مظاہروں کا اہتمام مراکش کی ’نصرت  مسائل امت مسلمہ‘ کونسل کی اپیل پر کیا گیا۔ دارالبیضاء، مکناس، اکادیر، طنجہ ، تطوان، تیفلت اور خمیسات میں ہزراوں افراد نے سڑکوں پر نکل کر صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات کے قیام کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پرحکومت سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ صہیونی ریاست کے ساتھ دوستانہ مراسم کے قیام کی راہ ہموار کرنے کی کوششوں سے باز رہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں مراکش کی حکومت نے رباط میں منعقد ہونے والی عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں اسرائیلی مندوبین کو بھی شرکت کی دعوت دی تھی۔ حکومت کے اس اقدام پر ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اسرائیلی مندوبین کو ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دینا فلسطینی قوم کے زخموں پر نمک پاشی اور شہداء فلسطین کے ساتھ غداری کے مترادف ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.