مراکش (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مراکش کی قانون ساز پارلیمنٹ کے ارکان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی کے فیصلے کی مذمت کی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ارکان پارلیمنٹ نے اس موقع پر اسرائیل سے تعلقات کو معمول پر لانے کے خلاف مراکشی قانون کی بحالی کا مطالبہ کیا۔ مراکش میں اسرائیل سے تعلقات کو عامیانے کے خلاف قانون کو چار سال قبل منجمد کردیا گیا تھا۔مراکش کے مقامی اخبار ‘لکوم’ کے مطابق ایوان نمائندگان کے سربراہ حبیب المالکی کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا فیصلہ اقوام متحدہ اور اس کی قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔